کرکٹر اعظم خان مزید وزن بڑھاکر سی پی ایل کھیلنے ویسٹ انڈیز پہنچ گئے
بارباڈوس کے ٹوئٹرہینڈل پر پیغام میں اعظم خان کو خوش آمدید کرتے ہوئے انکی وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ پہلے سے کئی زیادہ موٹے دکھائی دے رہے ہیں، سابق وکٹ کیپر معین خان کے صاحبزدے کریبیئن پریمیئر لیگ میں بارباڈوس کی نمائندگی کریں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے معروف وکٹ کیپر معین خان کے صاحبزادے اعظم خان کیریبین پریمیئرلیگ (سی پی ایل) میں حصہ لینے ویسٹ انڈیز پہنچ گئے ہیں۔ اعظم خان سی پی ایل میں باربا ڈوس رائل کی نمائندگی کریں گے ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اعظم خان کیریبین پریمیئرلیگ میں بارباڈوس کی نمائندگی کے لیے ویسٹ انڈیز پہنچ گئے ہیں ۔ بارباڈوس رائل کے ٹوئٹر ہینڈل پر اعظم خان کی وڈیو شیئر کی ہے جس میں اعظم خان پہلے سے زیادہ موٹے دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کرکٹر اعظم خان نے کس فنکار کو پسندیدہ بلے باز قرار دیدیا؟
بارباڈوس کے ٹوئٹر ہینڈل پر پیغام میں اعظم خان کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلیک ٹاپ میں قابل فخر اور مسکراہٹ کے ساتھ اعظم خان یہاں پہنچ گئے ہیں۔
Black top, big tee, swagger and that smile we love – Azam’s here. 🔥💗#RoyalsFamily | #LoveBarbados | @MAzamKhan45 pic.twitter.com/oKOlOwwx8y
— Barbados Royals (@BarbadosRoyals) August 31, 2022
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر وڈیو میں اعظم خان پہلے سے کچھ زیادہ موٹے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ شائقین نے سوال اٹھایا کہ کیا اتنے زیادہ وزن کے ساتھ کرکٹ کھیلنا کوئی آسان عمل ہوگا ؟۔
یاد رہے کہ معروف وکٹ کیپر معین خان کے 23 سالہ صاحبزادے اعظم خان کو گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کریبیئن پریمیئر لیگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعظم خان کو ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے بھی باہرکردیا تھا تاہم اب وہ سی پی ایل میں بارباڈوس کی نمائندگی کے لیے ویسٹ انڈیز پہنچ گئے ہیں۔
اعظم خان پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور لنکا پریمیئر لیگ میں گالے گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہوں نے ایل پی ایل ٹی 20 سیریز میں 20 سال پر ففٹی رنز اسکور بھی کیا تھا ۔
کیریبئین پریمئیر لیگ میں اعظم خان بارباڈوس رائلز کی نمائندگی کریں گے،اس کے علاوہ ان کا لنکا پریمئیر لیگ سے بھی معاہدہ ہوچکا ہے۔









