شمعون عباسی نے اداکارہ شیری شاہ سے شادی کرلی؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار ،ہدایت کار و فلمساز شمعون عباسی اور اداکارہ شیری شاہ کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گرم ہیں۔
شادی کی ان افواہوں کو اداکارہ شیری شاہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے مزید ہوادی ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اور فیس بک پروفائل پر جو تصویر لگارکھی ہے اس میں اداکار شمعون عباسی بھی ان کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اپنی زمینیں بچانے کیلیے غریبوں کو ڈبونے والوں کو جوابدہ بنائیں ، مریم نفیس
وڈیرانہ نظام کے خاتمے تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، علی گل پیر
اداکارہ شیری شاہ نے رواں سال اپریل میں اداکار شمعون عباسی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر رومانوی اور جذبات انداز میں مبارکباد بھی دی تھی۔
اداکارہ نے اپنی اور شمعون عباسی کی تصویر لگاتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ پیارے شمعون عباسی میری زندگی میں آپ جیسے بامعنی شخص کا ہونا سب سے بڑی نعمت ہے جس کی میں کبھی خواہش کر سکتی ہوں۔ آپ میرے لیے کتنے خاص ہیں پھر کبھی لفظوں میں بیان کرسکوں گی۔ میں نہیں جانتی کہ میں نے آپ جیسے شاندار شخص کے لائق ہونے کے لیے کیا کیا۔ لیکن میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گی کہ کائنات آپ کو میری زندگی میں لائی۔
یاد رہے کہ اداکارہ شیری شاہ نے ممنوع موضو ع پر مبنی اداکار شمعون عباسی کی فلم دُرج میں مرکزی کردار ادا کیا تھا تاہم اس فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں مل سکی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار شمعون عباسی تین شادیاں کرچکے ہیں۔ان کی پہلی بیوی اداکارہ جویریہ عباسی تھیں جن سے ان کی ایک بیٹی انزیلہ عباسی بھی ہیں۔اداکار شمعون عباسی نے دوسری شادی اداکارہ عمیمہ ملک سے 2010میں کی تھی جوبمشکل 2 سال ہی چل سکی۔اداکا ر شمعون عباسی نے تیسری شادی مبینہ طور پر جویریہ رندھاوا نامی خاتون سے کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے تاہم اس شادی کا اختتام بھی طلاق پر ہوا ۔
دوسری جانب اداکارہ شیری شاہ کی بھی یہ دوسری شادی ہوگی کیونکہ ان کی پہلی شادی ناکامی سے دوچار ہوئی تھی۔اداکارہ نے 2013میں ڈاکٹر ملک انور سے شادی کی تھی تاہم یہ شادی ایک سال میں ہی ختم ہوگئی تھی۔اداکارہ نے اپنے شوہر بھی دھوکہ دہی اور جھوٹ بول کر شادی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔









