اداکار فیصل قریشی نے فراڈیوں کو بے نقاب کردیا

اداکار فیصل قریشی نے اے ٹی ایم کارڈ بلاک ہونے کا جھوٹا میسیج بھیج کر سادہ لوح  صارفین کو لوٹنے والے نوسربازوں کو بےنقاب کردیا۔

پاکستان میں صارف کے حقوق کی حفاظت کرنے والا کوئی نہیں، نہ مالیاتی و کاروباری ادارے اور  نہ حکومت،کوئی بھی صارف کے حقوق کی بات نہیں کرتا۔ سسٹم کی کمزوری کا ہی نتیجہ ہے کہ فراڈیے اور نوسر باز مختلف بہانوں سے عوام  کو بے خوف ہوکر لوٹتےہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شمعون عباسی نے اداکارہ شیری شاہ سے شادی کرلی؟

اپنی زمینیں بچانے کیلیے غریبوں کو ڈبونے والوں کو جوابدہ بنائیں ، مریم نفیس

اپاکستان میں بینک صارفین کے ساتھ دھوکہ دہی کی شکایات میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔بینک صارفین کو مختلف طریقوں سے بہلاپھسلا اورڈرا کر ان کے کوائف حاصل کیے جاتے ہیں اور پھرانہیں بینکوں میں موجود رقوم سے محروم کردیا  جاتا ہے۔

اداکار فیصل قریشی نے بھی ایسے ہی ایک فراڈ کی جانب توجہ مبذول کروائی ہے۔اداکار فیصل قریشی نے اپنے موبائل پر موصول ہونے والے ایک پیغام کا اسکرین شاٹ اپنے ٹوئٹ میں شیئر کیا ہے۔

فیصل قریشی نے کیپشن میں لکھا کہ  بس یہ دیکھنا رہ گیا تھا، بینک کا میسیج پرائیویٹ نمبر سے۔۔۔ پکڑو پکڑو کون ہے یہ؟فیصل قریشی کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کئی صارفین نےاسی نمبر سے  پیغامات موصول ہونے کی شکایات کیں۔

ایک خاتون صارف نے لکھا کہ  تقریباً روزانہ ہی مجھے ایسے پیغامات موصول ہوتے ہیں۔بینک میں اکاؤنٹ کھولتے ہی اگلے ہفتے سے ایسے پیغامات موصول ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

سائبر سیکیورٹی سے وابستہ ایک صارف نے اپنی بے بسی کا رونا روتے ہوئے لکھاکہ سائبر سیکیورٹی پرسن ہونے کے ناطے مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے، ہمارے پاس کوئی مناسب قانون نہیں ہے، اگر موجود ہے تو ہمارے پاس اس پر عمل درآمد کرنے والا محکمہ یا شخص نہیں ہے، اسے یہ نمبر کہاں سے ملا؟   کیا کوئی پاکستانی کسی سے پوچھ سکتا ہے یا ڈیٹا لیک کے بارے میں سوالات اٹھا سکتا ہے؟ افسوس نہیں۔

متعلقہ تحاریر