رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی برہمسترا بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم

برہمسترا کو ایک پین انڈین فلم کے طور پر ریلیز کیا جا رہا ہے جس کا ساؤتھ انڈین ورژن  ایس ایس راجامولی  تیار کریں گے۔ تین حصوں پر مشتمل فلم کے اس پہلے حصے ” شیوا“ کو  ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ زبان میں  ریلیز کیا جارہا ہے۔

بالی ووڈکی اب تک کی سب سے مہنگی فلم برہمسترا آئندہ ہفتے ریلیز ہونے جارہی ہے۔

پروڈکشن کے مراحل سے برسوں گزرنے کے بعد 9 ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم برہمسترا کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ فلم 400 کروڑ سے زائد کے بجٹ میں تیار ہوئی ہے اور اس بجٹ میں  فلم کی تشہیر کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

رنبیر کپور کی حاملہ اہلیہ کو باڈی شیمنگ کا نشانہ بنانے پر مداحوں سے معافی

رنبیر کپور کو والد نے کونسی فلم کبھی نہ کرنیکا مشورہ دیا تھا؟

انڈین ایکسپریس کے مطابق ہدایت کار آیان مکھرجی کی فلم براہماسترا 410 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی ہے اور اب تک کی سب سے مہنگی ہندی فلم ہے ۔

  آر آر آر، 2.0، ساہو، اور کچھ دیگر پین انڈین فلموں کے علاوہ اب تک کی سب سے مہنگی ہندی فلم  یش راج فلمز کی 2018  میں ریلیز ہونے والی  ٹھگز آف ہندوستان تھی، جو مبینہ طور پر 310 کروڑ روپے کے بجٹ پر بنائی گئی تھی۔

بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق برہمسترا کے 410 کروڑ روپے کے بجٹ میں پبلسٹی کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔  بڑے پیمانے پر شامل کیے گئے  بصری اثرات(وی ایف ایکس) کو  فلم کے بڑے بجٹ کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔رپورٹ میں اندرونی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹیم خاموشی اس فلم کے بارے میں پراعتماد ہے۔

برہمسترا کی تیاری کاکام تقریباًایک دہائی جاری تھا۔ ایان مکھر جی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں یہ فلم بنانے کا خیال فلم جوانی ہے دیوانی کی تیاری کے دوران آیا تھا۔فلم کی شوٹنگ تقریباً5 سال قبل شروع ہوئی تھی۔

فلم کے مرکزی کردار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اسی فلم کے سیٹ پر ملے اور 5سال تک دوست رہنے کے بعد رواں سال ہی شادی کے بندھن میں بندھے ہیں اور اب اپنی پہلی اولاد کی آمد کے منتظر ہیں۔

برہمسترا کےکرداروں میں  امیتابھ بچن، مونی رائے اور ناگارجن اکینینی بھی ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان  کے مختصر کردار کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں لیکن بالی ووڈ ہنگامہ سے حالیہ بات چیت کے دوران مونی نے اس بات کی تصدیق کی  ہے کہ فلم میں شاہ رخ خان ایک خصوصی کردار اداکررہے ہیں ۔ لیک ہونے والی تصویروں سے پتہ چلتا ہے کہ شاہ رخ خان  فلم میں”وانارسترا “ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ کنگ خان   فلم میں ایک سائنسدان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

برہمسترا کو ایک پین انڈین فلم کے طور پر ریلیز کیا جا رہا ہے جس کا ساؤتھ انڈین ورژن  ایس ایس راجامولی  تیار کریں گے۔ تین حصوں پر مشتمل فلم کے اس پہلے حصے ” شیوا“ کو  ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ زبان میں  ریلیز کیا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر