دیپک پروانی نے کراچی کے مشہور انڈر پاس کو افغانستان کے غار سے تشبیہ دیدی

پاکستانی سیاست اور سماجی مسائل پر تبصروں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے کراچی کے مشہور انڈرپاس کو افغانستان کے غار سے تشبیہ دیدی۔
دیپک پروانی کراچی کےعلاقے ناظم آباد میں واقع شہدائے حق انڈرپاس کی وڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار فیصل قریشی نے فراڈیوں کو بے نقاب کردیا
وڈیرانہ نظام کے خاتمے تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، علی گل پیر
دیپک پروانی نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ پاکستان ہے افغانستان نہیں، کے ایم سی کی جانب سے تعمیر کیا گیا ناظم آباد انڈرپاس ناقص مٹیریل کی انتہا ہے، انڈرپاس کے اندر روشنی ہے نہ سڑک، یہ ناقابل یقین ہے۔
This is pakistan not Afghanistan the north nazimabad underpass built by #KMC #karachi the level of substandard material no lights no road inside is unbelievable! pic.twitter.com/QaRDlYurHU
— Deepak perwani (@DPerwani) September 2, 2022
یادر ہے کہ ناظم آباد انڈر پاس ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کے دور میں تعمیر کیا گیا تھا تاہم طویل عرصے سے اس کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ انڈر پاس کے اندر روشنی کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں۔









