بھارتی نژاد لکشمن نرسمہن اسٹار بکس کافی کے سربراہ نامزد

امریکا سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی کافی چین اسٹار بکس نے بھارتی نژاد لکشمن نرسمہن کو اپنا نیا چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای او) نامزد کردیا۔

 لکشمن نرسمہن یکم اکتوبر سے اپنی نئی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔  وہ اپریل میں باضابطہ طور پر اپنا کرداراداکرنا شروع کریں گے اور پھر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی تاجر گوتم اڈانی دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے

پے پال کے سربراہ پیٹرل تھل کی پہلی مرتبہ پاکستانی کمپنی میں سرمایہ کاری

لکشنمن نرسمہن اس سے قبل ریکٹ بینکیزر  گروپ میں سی ای او کے فرائض انجام دے رہے تھے، گروپ نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہورہے ہیں۔

 گزشتہ موسم بہار میں سی ای او کیون جانسن کے بعد  عبوری طور پر عہدہ سنبھالنے والے ہاورڈ  شلٹز اس پورے عرصے میں اپنی ذمے داریاں انجام دیتے رہیں اور اسٹاربکس کے بورڈ میں بھی برقرار رہیں گے۔

نرسمہن اسٹار بکس میں ایسے موقع پر ذمے داری سنبھال رہے ہیں جبکہ کمپنی امریکامیں انجمن سازی کی لہر کو روکنے کی کوشش  کررہی ہے تو دوسری جانب چین میں کرونا وبا کی سخت پابندیاں کمپنی کے کاروبار کو نقصان پہنچارہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر