عمران خان اور ن لیگ کی قیادت کے درمیان بیک ڈور رابطے جاری، ذرائع اے آر وائی نیوز
نجی ٹی وی چینل کے انویسٹی گیٹو سیل کے انچارج نعیم اشرف بٹ کا کہنا ہے کہ بیک ڈور رابطوں کا مقصد سیاسی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے درمیان بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے عمران خان سے اہم حکومتی شخصیات سے ملاقات ہوئی ہے۔
بیک ڈور رابطوں کا انکشاف نجی ٹی وی چینل "اے آر وائی نیوز” نے کیا ہے۔ ٹی وی چینل کے انویسٹی گیٹو سیل کے سربراہ نعیم اشرف بٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور نواز شریف کے درمیان بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ چل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
قرضے بڑھتے جارہے ہیں یہ پاکستان کو اندھیروں میں دھکیل رہے ہیں، عمران خان
گجرات کا کامیاب جلسہ، عمران خان کا وزیراعلیٰ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کو خراج تحسین
اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان اور حکومتی وفد کے درمیان آخری ملاقات کوئی پانچ سے چھ روز پہلے ہوئی۔ اور یہ ملاقات اسلام آباد میں ہوئی تھی۔
اے آر وائی نیوز کے ذرائع کے مطابق عمران خان اور حکومتی شخصیات کی ملاقات سے برف پگل رہی اور کشیدگی کم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
اے آر وائی کے انویسٹی گیٹو سیل کے سربراہ کے مطابق ملاقات میں آئندہ کے سیٹ اپ اور انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔
نعیم اشرف بٹ اپنی رپورٹ میں کہتے ہیں کہ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور گرین سگنلز اب سب سے آرہے ہیں۔ تناؤ کی صورتحال تھوڑی کم ہوئی ہے۔
نعیم اشرف بٹ کے ذرائع کے مطابق تناؤ نعروں اور جلسوں کی حدتک تو رہے گا تاہم بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ جاری رہے گا، ملاقات کے بعد دونوں اطراف سے کشیدگی کم ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے ذرائع کے مطابق ان بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد شروع کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کی قیادت کے درمیان تناؤ بہت زیادہ ہے اس لیے انتخابات سے قبل بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ بہت ضروری ہے۔
اے آر وائی نیوز چینل کے ذرائع کے مطابق عمران خان کی حکومتی شخصیات سے آخری ملاقات ان کے ایک خاص دوست کے گھر پر ہوئی ہے۔اس ملاقات سے سب کو یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ معاملات بہتری کی جانب جائیں گے۔









