پسند کی شادی کا معاملہ: کراچی میں پانی کی ٹنکی سے 2 لڑکیوں کی لاشیں برآمد
اورنگی ٹاؤن کی فقیرکالونی میں گھر کی زیرزمین پانی کی ٹنکی سے 22 سالہ ثمینہ ولد حضرت گل اور 20 سالہ امینہ کی لاشیں پراسرارحالات میں ملی تاہم اہلخانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شادی کے معاملے پر دونوں لڑکیوں نے ماں سے جھگڑے کے بعد رات گئے پانی کی ٹنکی میں ڈوب کر خود کشی کرلی، پولیس نے دلخراش واقعے کی تمام زاویوں سے تفتیش شروع کردی ہے

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی فقیرکالونی میں گھر کی زیرزمین پانی کی ٹنکی سے 2 نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔ مقتول لڑکیوں کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نے خود کشی کی ہے ۔
اورنگی ٹاؤن کی فقیرکالونی میں گھر کی زیرزمین پانی کی ٹنکی سے 2 نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جو کہ پر اسرار طور پرٹینک میں گرکرہلاک ہوئیں ہیں جبکہ اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں لڑکیوں نے خود کشی کی ہے تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
فیصل آباد کے تاجر کے ہاتھوں لڑکی پر بہیمانہ تشدد، انصاف کے منہ پر کالک پوت دی گئی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو اورنگی ٹاؤن میں دو بہنوں 22 سالہ ثمینہ دختر حضرت گل اور20 سالہ امینہ کی لاشیں ان کے گھر کے پانی کے ٹینک سے پراسرار حالات میں ملی تھیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ انکے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ لڑکیوں نے خودکشی کی ہے لیکن پولیس اسے خودکشی کا معاملہ قرار دینے سے پہلے معاملے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس سرجن نے کہا کہ محمد زار نامی شخص دونوں لڑکیوں کی لاشیں عباسی شہید اسپتال لایا اور اس نے دعویٰ کیا کہ اس کی دونوں بہنوں نے پانی کے ٹینک میں ڈوب کر خود کشی کی ہے ۔
پولیس سرجن کے مطابق جا ں بحق لڑکیوں کے اہلخانہ نے ڈاکٹرز کو پوسٹ مارٹم کرنے سے روک دیا تاہم پولیس نے پوسٹ مارٹم پر زود دیا۔
پولیس سرجن نے کہا کہ لڑکیوں کے بھائی نے بتایا کہ ہفتے کی رات انکی اپنی ماں سے شادی کے حوالے سے جھگڑا ہوا تھا جس پر دونوں نے رات میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر خود کشی کرلی ۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ گھر والوں نے لڑکیوں سے کہا تھا کہ وہ اپنے والدین کی پسند کے مردوں سے شادی کریں لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور خودکشی کرلی۔
یہ بھی پڑھیے
تین ماہ قبل اغوا ہونے والی12سالہ عیسائی لڑکی مشکلات کا شکار، والدین کی مدد کی اپیل
ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ تنازع پسند کی شادی کے معاملے پر ہوا جس پر دونوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ پراسرار معلوم ہوتا ہے ، پولیس اہل خانہ کے بیانات باضابطہ طور پر قلمبند کرے گی ، قتل سمیت ہر زاویے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔









