آرمی چیف کی تقرری سے متعلق عمران خان کے بیان پر پاک فوج کا شدید ردعمل

ترجمان آئی ایس پی آر نے چیئرمین پی ٹی آئی کے فوج مخالف بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے فیصل آباد جلسے کے دوران جاری ہونے والے بیان پر پاک فوج نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ پاک فوج اعلیٰ قیادت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے فیصل آباد میں اپنی پارٹی جلسے کے دوران "فوج مخالف بیانات” پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل مسجد کے احاطے میں خاتون کی کیٹ واک ویڈیو وائرل، عوام میں شدید غم وغصہ

عمران خان کی تقریر پر پابندی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ عمران خان کے "پاکستان آرمی کی سینئر قیادت کے بارے میں ہتک آمیز اور غیر ضروری بیانات پر پریشان ہے”۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’افسوس کے ساتھ ایک ایسے وقت میں پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو بدنام اور کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے جب یہ ادارہ ہر روز پاکستانی عوام کی سلامتی اور تحفظ کے لیے جانیں دے رہا ہے۔‘‘

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سینئر سیاستدانوں کی جانب سے  فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) کی تقرری پر "تنازعات” سے بھرپور بیانات ’’انتہائی بدقسمتی‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’’آرمی چیف کی تقرری سے متعلق آئین میں طریقہ کار اچھی طرح سے بیان کیا گیا ہے۔‘‘

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ’’فوج کی اعلیٰ قیادت کی کئی دہائیوں پر محیط قابلِ تقلید خدمات ہیں ، ان کی حب الوطنی اور پیشہ ورانہ ساکھ کسی بھی شک و شبہ سے بالاتر ہے۔‘‘

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ’’ادارے کی سینئر قیادت کو سیاسی میں گھسیٹنا اور چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری کے عمل کو سکینڈلائز کرنا ریاست پاکستان اور نہ ہی کسی ادارے کے مفاد میں ہے۔‘‘

ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ ’’پاک فوج اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے تقدس کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔‘‘

متعلقہ تحاریر