عمران خان کا 5 ارب کی امداد میں ایک ارب روپیہ سندھ میں لگانے کا اعلان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا  کہنا ہے کہ  حالیہ سیلاب سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ٹیلی تھون سے جمع ہونےوالے 5 ارب روپے میں سے ایک ارب روپیہ سندھ میں لگایا جائے گا جبکہ اگلے ٹیلی تھون سے جمع ہونے والی تمام امداد  صوبے سندھ میں لگائی جائے گی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا  کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور میں سکھر سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے خود آیا ہوں۔ میری ٹیم نے اس حوالے سے مجھے بریفنگ بھی دی ہے ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اورسکھر میں سیلاب متاثرین کیلئے لگائے گئے پی ٹی آئی کیمپ میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا جبکہ انہیں سیلاب سے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

پی ڈی ایم اے سندھ نے سیلاب سے تباہی کے اعداد و شمار جاری کردیئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سکھر میں سندھ میں انصاف ریلیف پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئے حالیہ سیلاب سے صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  ٹیلی تھون  سے جمع ہونےوالے 5 ارب روپے میں سے ایک ارب روپیہ سندھ میں لگایا جائے گا جبکہ اگلے ٹیلی تھون سے جمع ہونے والی تمام امداد  صوبے سندھ میں لگائی جائے گی ۔

پی ٹی آئی چیف کا کہنا تھا کہ سندھ میں امدادی رقم کی تقسیم کے حوالے سے لائحہ عمل  بنایا جارہا ہے ۔ صوبے میں  سیلاب سے متاثرہ ہر ضلع میں   امدادی کارروائیاں کی جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ دوسری مرتبہ حکومت ملنے کے بعد بلوچستان میں چھوٹے اور بڑے ڈیمز تعمیر کیے جائیں تاکہ آئندہ اس طرح کی صورتحال میں پانی  نقصان دینے کے بجائے قوم کے لیے ایک نعمت بن جائے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 50 سال بعد پہلی مرتبہ تحریک انصاف  کی حکومت  نے  20 ڈیمز بنانے شروع کیے جن میں 3 بڑے ڈیم شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانی  کے راستے میں رکاوٹیں آنے سے یہ نقصان دہ ہو جاتا ہے ہم آئندہ کوشش کریں گے کہ نکاسی آب کا نظام بہتر کیا جائے گا  تاکہ مستقبل میں ایسی بد ترین صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے ۔

یہ بھی پڑھیے

ٹیلی تھون کی بھرپور کامیابی پر چوہدری پرویز الٰہی کی عمران خان کو مبارکباد

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 10 ارب درخت لگانے کا پروگرام بنایا ۔جنگلات اگانے سے سیلاب کو قابو رکھنے میں مدد ملتی ہے ۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے اپنے کارکنوں کا تیار رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکو زرداری  سے نجات کے لیے  اس کو شکست دینی ہے ۔

آصف زرداری کے ظلم و ستم کا نظام کا خاتمہ کریں گے ۔ زرداری ایک بیماری ہے ۔یہ سندھ کا پیسا چوری کرکے ملک سے باہر بھیجتا رہا ہے ۔

متعلقہ تحاریر