ڈاکٹر شائستہ لودھی عملی طور پر سیلاب زدگان کی خدمت میں مصروف

معروف اداکارہ اور مارننگ شوز کی میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی عملی طور پر سیلاب زدگان کی خدمت میں مصروف ہیں۔
کاسمیٹک سرجری اور جلدی امراض کی ماہر ڈاکٹر شائستہ لودھی کراچی کے نواحی علاقے غازی گوٹھ کے گورنمنٹ بوائز کالج میں واقع سیلاب زدگان کے کیمپ میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
علی ظفر نے پاکستان عالمی قرض معاف کرنے مطالبے کی حمایت کردی
وڈیرانہ نظام کے خاتمے تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، علی گل پیر
ڈاکٹر شائستہ لودھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں جلدی امراض میں مبتلا سیلاب زدہ خواتین اور بچوں کا معائنہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
View this post on Instagram
ڈاکٹر شائستہ نے بتایا کہ وہ اور ان کے ادارے دی ایستھیٹک کی پوری ٹیم اس کیمپ میں خدمات انجام دے رہی ہے،انہوں نے بتایا کہ اس کیمپ میں موجود سیلاب متاثرین میں جلدی بیماریاں ، پیٹ کے امراض اور ملیریا بہت زیادہ ہے، جو یہاں نہیں آیاوہ نہیں سمجھ سکتا کہ لوگ کتنی تکلیف میں موجود ہیں۔
ڈاکٹر شائستہ لودھی نے کہا کہ جو یہ سمجھتا ہے کہ وہ یہاں آکر مردوں اور عورتوں میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرسکتا ہے وہ ضرور یہاں آئے کیونکہ ہم جتنی بھی دوائیاں دے دیں، صفائی ستھرائی نہیں ہوگی تو بیماریاں اپنی جگہ موجود رہیں گی۔
انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ امداد دیں، آپ جس ادارے کو بھی صحیح سمجھتے ہیں اور جس پر بھی امداد کے حوالے سے بھروسہ کرسکتے ہیں اسے امداد دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی بھی حکومت کو برا نہیں کہنا، سب اپنے ہیں ، سب پاکستان کی ٹیم ہے اور پاکستان کی ٹیم کو پاکستانیوں اور اپنوں کیلیے کام کرنا ہے، تو آئیے مل کر امداد کریں۔









