مہیش بھٹ اسلام قبول کرچکے،کنگنا رناوت کا دعویٰ، اسلامی نام بھی بتادیا

شعلہ بیانی اور دوسروں پر الزامات لگانے کے حوالے سے مشہور بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار مہیش بھٹ نے اسلام قبول کرلیا ہے۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر وڈیوز شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مہیش بھٹ شاعری کے ذریعے لوگوں کو تشدد پر اکساتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ کترینہ کیف نے سہاگ رات کا متبادل پیش کردیا
خلیجی ممالک کا نیٹ فلکس کو اسلامی اقدار کی خلاف ورزی پر انتباہ
انہوں نے کہا کہ میں بتاچکی ہوں کہ مہیش بھٹ کااصل نام اسلم ہے،انہوں نےاپنی دوسری اہلیہ سےشادی کیلیے مذہب تبدیل کیا تھا،یہ خوبصورت نام ہے وہ اسے کیوں چھپاتے ہیں۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ جب وہ اپنا مذہب تبدیل کرچکے ہیں تو انہیں اپنا اصل نام ہی استعمال کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے 2006میں مہیش بھٹ کی فلم گینگسٹرز سے ہی اپنے فلمی کیریئر کی ابتدا کی تھی لیکن 2020 میں مہیش بھٹ کی بیٹی پوجا بھٹ نے انہیں فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد کنگنا نے احسان فراموشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی توپوں کا رخ مہیش بھٹ کی جانب سے موڑ دیا اور اکثر و بیشتر وہ انہیں کسی نہ کسی بہانے تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہیں۔









