سندھ ہائی کورٹ کا بول نیوز اور انٹرٹینمنٹ کی نشریات بحال کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آج صبح سندھ ہائی کورٹ نے بول چینلز کی بندش کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے بدھ کے روز بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پیمرا اور دیگر کو بھی 14 ستمبر تک اپنے جوابات جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کو ان کے سابقہ نمبروں پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ہینڈز کے معاذ تنویر نے سیلاب پر ریاست کے ردعمل کو ناقص قرار دیدیا
سندھ میں تباہی: قائم علی شاہ کے صاحبزادے نے اپنی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر نے بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ پیمرا کا 5 ستمبر کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا۔
اس سے قبل پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ آج صبح سندھ ہائی کورٹ نے بول چینلز کی بندش کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ، سندھ ہائیکورٹ نے بول نیوز کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کو جاری کیے گئے لائسنس اتھارٹی کی جانب سے 2017 میں منسوخ کر دیے گئے تھے۔
پیمرا نے اپنے نوٹی فیکیشن میں کہا تھا کہ بول نیوز اور بول انٹرٹیمنٹ کی نشریات کو بند کیا گیا ہے کیونکہ وزارت داخلہ نے سیکورٹی کلیئرنس جاری نہیں کیا تھا۔









