سکھر پولیس نے پنوعاقل سے اغوا ہونے والے 9 سالہ بچے کو باحفاظت بازیاب کروالیا

ترجمان سکھرپولیس کے مطابق باگڑجی کچے میں ڈاکوؤں سے مقابلے ہوا اس دوران 15 روز قبل پنوعاقل سے اغوا کیے گئے 9 سالہ بچےعزیرانڈھڑ کو باحفاظت بازیاب کروالیا گیا تاہم اغوا کار فرارہوگئے، ایس ایس پی نے پولیس پارٹی کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے

سکھر پولیس نے باگڑ جی کچے میں کارروائی کرتے ہوئے 15 روز قبل اغوا ہونے والے 9 سالہ بچے کو باحفاظت بازیاب کروالیاتاہم ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

ترجمان سکھرپولیس کے مطابق باگڑجی کچے میں ڈاکوؤں سے مقابلے ہوا اس دورانٓ 15روز قبل پنو عاقل سے اغوا کیے گئے 9 سالہ بچےعزیرانڈھڑ کو باحفاظت بازیاب کروالیا گیا   تاہم اغوا کار فرار ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیے

تین ماہ قبل اغوا ہونے والی12سالہ عیسائی لڑکی مشکلات کا شکار، والدین کی مدد کی اپیل

سکھر پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ڈی آئی جی سکھر جاوید سونہارو جسکانی کی ہدایات پر ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی قیادت میں کارروائی کی گئی۔ اس دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ۔

پولیس نے کامیاب کارروائی  کرتے ہوئے پنوعاقل سے 7 محرم الحرام کی شب اغوا ہونے والے 9 سالہ عزیر انڈھڑ کو باحفاظت بازیاب کروالیا گیا  تاہم ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیے

’اغوا، کم عمری کی شادی‘: سندھ میں دعا زہرہ جیسا ایک اور کیس سامنے آگیا

سکھرپولیس نے اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن  کیا جارہا ہے جبکہ کامیاب کارروائی ایس ایس پی سکھر نے آپریشن کرنے والی  پولیس پارٹی کےلیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر