حرا اور مانی نے سیلاب متاثرین کی طبی امداد کیلیے انڈس اسپتال سے ہاتھ ملالیا

اداکارہ حرامانی اور ان کے شوہراداکار مانی نے سیلاب متاثرین کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے انڈس اسپتال کے ساتھ ہاتھ ملالیا۔

اداکار جوڑی نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے عوام الناس سے انڈس اسپتال کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کی اپیل کردی۔حرا اور مانی انڈس اسپتال کیلیے فنڈز جمع کرنے رواں ماہ امریکا کا دورہ بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

عاطف اسلم نے سیلاب متاثرین کیلیے کم لاگت کے خیمے متعارف کرادیے

 ڈاکٹر شائستہ لودھی عملی طور پر سیلاب زدگان کی خدمت میں مصروف

اداکارہ حرا اور اداکار مانی نے انڈس اسپتال کیلیے فنڈز کی اپیل کرتے ہوئے الگ الگ وڈیوز بھی جاری کی ہیں۔ مانی نے کہا کہ ایک اسپتال ایسا بھی ہے، جہاں کیش کاؤنٹر ہی نہیں ہے، جہاں جو بھی جائے ، لائن میں کھڑا ہو ،ایک پرچی لے تو اس کا علاج شروع ہوجاتا ہے، جی ہاں یہ اسپتال یورپ، امریکا، کینیڈا یا آسٹریلیا میں نہیں بلکہ پاکستان میں ہےاور اس کا نام ہے انڈس اسپتال ، جسے تمام پاکستانیوں نے بنایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

مانی نےمزید کہا کہ حرا اور میں اس اسپتال سے جڑ گئے ہیں،جب ہم نے دیکھا کہ اس اسپتال میں کینسر کے مریض غریب بچوں کا مفت علاج ہورہا ہے تو ہم نے کہا کہ اس سے بہترین اسپتال کوئی نہیں ہےاور عطیہ کرنے کی اس سے اچھی کوئی جگہ نہیں ہے۔

مانی نے کہا کہ ہم انڈس اسپتال کیلیے فنڈز جمع کرنے امریکا میں آپ کے شہر آرہے ہیں، جہاں ہم ریکارڈ فنڈز اکٹھے کریں گے،ا نڈس اسپتال کو خدمت کرتے ہوئے 15سال ہوگئے ہیں ، ہم اس کی ساکھ کو مزید بڑا کریں گے۔

اداکارہ حرا مانی نے کہاکہ پاکستان اس وقت 10 سال کے سب سے بڑے اور برے انسانی بحران سے گزررہا ہے ، اس وقت ہمارا فرض بنتا ہے ، یہ آزمائش ہے جوہم پر بھی آسکتی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی امید ہم لوگ ہیں، ہمیں انہیں ایسے ہی گلے سے لگانا ہے جیسے زلزلے کے وقت سب پاکستانی ایک ہوگئے تھے، اس وقت ہم بڑھ چڑھ کر مدد کررہے تھے، ہم نے کچھ نہیں دیکھا،ہم نے گھروں سے کمبل بھی نکالے،کپڑے بھی نکالے، برتن بھی نکالے، ہم ایک ہوگئے تھے، ہم نے یہ نہیں دیکھا کہ کس طرح ہوگا اور کیا ہوگا لیکن ہم لوگ جدوجہد میں لگ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پھر وہی وقت دوبارہ آیا ہے اور مجھے پتہ ہے کہ کچھ بھی ہوجائے پاکستانی برے وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کی خدمت کیلیے حاضر رہتے ہیں۔

اداکارہ حرا مانی نے کہاکہ میں آپ سے اپیل کرتی ہوں کہ آپ انڈس اسپتال کی امداد کریں ، آپ جتنا بھی دے سکتے ہیں دیں،آپ 10 روپے سے بھی کسی کی مدد کرسکتے ہیں ۔جو بھی صاحب حیثیت ہے وہ جتنی بھی مقدار میں دے سکتا ہے ضرور دے۔انہوں نے کہا کہ میں امریکا بھی جاؤں گی، ہمارے جتنے بھی پاکستانی ہمیں چاہتے ہیں ،ہماری امید آپ ہیں۔

متعلقہ تحاریر