اداکارہ ثنا فخر نے باکسنگ سیکھنا بھی شروع کردی

خواتین کسی میدان میں مردوں سے کم نہیں، اداکارہ ثنا فخر نے قول کو سچ کردکھایا۔ اداکارہ نے ہیوی بائیکس چلانے اور سکس پیکس بنانے کے بعد اب باکسنگ بھی شروع کردی۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پیج ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو پنچنگ بیگ پر مکے  اور لاتیں برساتے اور کوچ سے تربیت لیتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حرا اور مانی نے سیلاب متاثرین کی طبی امداد کیلیے انڈس اسپتال سے ہاتھ ملالیا

عاطف اسلم نے سیلاب متاثرین کیلیے کم لاگت کے خیمے متعارف کرادیے

اداکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ  محنت کا کوئی نعم البدل نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Fakhar (@sana_fakhar)

واضح رہے کہ اداکارہ مردوں والے سارے شوق رکھتی ہیں ،وہ ہیوی بائیکس چلاتی ہیں اور  ہارلی ڈیوڈسن  بھی رکھی ہوئی ہے۔ثنا فخر  فٹ رہنے کیلیے جسمانی مشقت بھی کرتی ہیں،اداکار ہ نے سکس پیکس بھی بنارکھے ہیں۔

اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے 11سال کی عمر میں پہلی مرتبہ موٹرسائیکل چلائی تھی۔

متعلقہ تحاریر