ڈی سی لورالائی کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی سامان تقسیم کیا
ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کا کہنا ہے کہ لورالائی کے دوسرے علاقوں سے مواصلاتی رابطے بحال کرنے میں مصروف ہیں ، نقصانات کا سروے کرکے متاثرین کو مکمل مالی امداد فراہم کی جائے گی
ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹرعتیق الرحمن شاہوانی نے ضلع لورالائی میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کلی چنجن، کلی سورغنڈ، کلی گورمئی، کلی کٹوی اور دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امداد ی کاموں کا جائزہ لیا ۔
ڈپٹی کمشنرلورالائی ڈاکٹرعتیق الرحمن شاہوانی نے سیلاب سے متاثرہ کلی چنجن، کلی سورغنڈ، کلی گورمئی، کلی کٹوی اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور متاثرین سے ملاقات بھی کی۔
یہ بھی پڑھیے
لورالائی کے اقلیتی برادری میں11 لاکھ روپے کی امدادی چیک کی تقسیم
ڈی سی لورالائی کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد قاسم کاکڑ، قبائلی عمائدین اوردیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر متاثرین نے حکومتی عہدیداروں کو اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔
ڈی سی لورالائی کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد قاسم کاکڑنے متاثرین میں رہائشی ٹینٹ اور خشک راشن تقسیم کیا جبکہ جلد ہی مالی امداد بھی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹرعتیق الرحمن شاہوانی نے کہا متاثرہ علاقوں میں ہیوی مشنری کو منتقل کردیا گیا ہے راستوں کی بحالی کیلئے کام کی رفتار کو تیز کردیا گیا ہے۔ مقامی آبادی کا دوسرے علاقوں سے مواصلاتی رابطے بھی جلد بحال کیے جارہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
سیلاب زدہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کاخدشہ ہے، عالمی ادارہ صحت
ان کا کہنا تھا کہ مون سون کی بارشوں کا سب سے زیادہ نقصان جن علاقوں میں ہوا ہے ان علاقوں کے متاثرین کو پہنچنے والے نقصانات کا سروے رپورٹ جلد بنائی جائے گی اور تمام تر نقصانات کا زالہ کیا جائے گا ۔