کیا یوکرین سے طویل جنگ صدر پیوٹن کے اعصاب پر سوار ہوگئی؟

کیا پڑوسی یورپی ملک یوکرین کے ساتھ 6 ماہ سے جاری جنگ روسی صدر پیوٹن کے اعصاب پر سوار ہوگئی ہے؟
یورپی کونسل کے خارجہ امور کے حوالے سے شریک چیئرمین کارل بلڈٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی صدر پیوٹن کی حالیہ وڈیو نے کئی سوالات کھڑے کردیے۔
یہ بھی پڑھیے
ہیلری کلنٹن کا اسکرٹ نہ پہننے کے حوالے سے حیران کن انکشاف
بادشاہت کو ذلت آمیز قرار دینے والی لِزٹَرس کی ملکہ کے محل میں حاضری
کارل بلڈٹ کی جانب سے شیئر کی گئی وڈیو میں صدر پیوٹن کو وار روم میں بیٹھ کر دور بین کی مدد سے محاذ جنگ کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ ایک منٹ 24سیکنڈ کی وڈیو میں روس کے صدر نے مسلح افواج کے سینئر ترین افسران سے کوئی بات کی اور نہ ہی کسی بات کا جواب دیا۔
Would anyone describe this is a happy and confident trio? Putin obviously doesn’t even want to talk with the commander of the 🇷🇺 armed forces. pic.twitter.com/gfgcXfIPwy
— Carl Bildt (@carlbildt) September 6, 2022
یورپی کونسل کے شریک چیئر مین نے وڈیو کے معنی خیز کیپشن میں لکھاکہ کیا کوئی بتائے گا کہ یہ ایک خوش کن اور پراعتمادٹرائیکا ہے؟ واضح ہے کہ روسی صدر مسلح افواج کے سربراہ سے بات بھی نہیں کرنا چاہتے۔