سیکرٹری جنرل یو این کی سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اسلام آباد آمد
انتونیوگوتریس سیلاب زدگان سےاظہارِ یکجہتی کیلئے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سیلا ب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، یو این سیکرٹری جنرل سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 160 ملین ڈالر کی فلیش فلڈ اپیل بھی کی
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے موسمیاتی تبدیلی کے بحران سے نمٹنے کی فوری ضرورت کو اجاگر کر تے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ پاکستان کی مدد کے لیے آگئے آئے، حالیہ سیلاب سے پاکستان شدید متاثر ہوا ہے ۔
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سیلاب زدگان سے اظہارِیکجہتی کیلئے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیرمملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر اسلام آباد ائیرپورٹ پر انتونیو گوتریس کا پر تپاک استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیے
پی ڈی ایم اے سندھ نے سیلاب سے تباہی کے اعداد و شمار جاری کردیئے
ترجمان وزارت خارجہ عاصم افتخارنے بتایا کہ یو این کے سیکرٹری جنرل اپنے 2 روزہ دورے میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جائے گی ۔
Upon his arrival, UN Secretary General @antonioguterres was received by MOS @HinaRKhar in #Islamabad.
UNSG is on a #SolidarityVisit to #Pakistan from 9-10 September 2022 to express support in wake of devastating #FloodsInPakistan.
🇵🇰🤝🇺🇳#UNSGinPak pic.twitter.com/pKo7Tk6ZAY
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) September 8, 2022
انہوں نے بتایا کہ انتونیو گوتریس نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) اور سندھ اور بلوچستان سمیت متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے ۔
سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاکستانی قیادت اور وزیر خارجہ سمیت سینئر عہدیداروں سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کریں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیرس کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے مشکل گھڑی میں یک جہتی کے اظہارکے لئے شکریہ ادا کیا۔
I would like to extend a warm welcome to UN SG @antonioguterres During his visit, he will be briefed on the havoc wreaked by the floods. He will also visit flood affected areas. His visit will help in further mobilising international support #SolidarityVisit #UNSGinPak
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 9, 2022
واضح رہے کہ سیکریٹری جنرل پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 160 ملین ڈالر کی فلیش فلڈ اپیل کے بعد اسلام آباد سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنے دورے کا اعلان کیا تھا ۔