نادیہ حسین نے مرتضیٰ وہاب کے زیرانتظام کے ایم سی پر لعنت بھیج دی

اداکارہ اور سپر ماڈل نادیہ حسین نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی سربراہی  میں چلنے والے ادارے بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) پر لعنت بھیج دی۔

اداکارہ نے شہر کی سڑکوں کی صورتحال پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

قرۃ العین بلوچ نے بلاول بھٹو سے 1.3کھرب کی عالمی امداد کا حساب مانگ لیا

حرا اور مانی نے سیلاب متاثرین کی طبی امداد کیلیے انڈس اسپتال سے ہاتھ ملالیا

اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی پر لعنت ، پورے کراچی میں سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں ۔صارفین کی اکثریت نے نادیہ حسین سے اتفاق کرتے ہوئے شہر کی تباہی کا رونا رویا۔

ایک خاتون صارف نے لکھا کہ اس مون سون کے بعد فور کے چورنگی اور سندھی ہوٹل کی سڑکیں مزید خراب ہو گئی ہیں۔ کسی دن بلاول رکشے میں ان علاقوں کا دورہ کریں۔ میں اس بات کی ضمانت دے سکتی ہوں کہ وہ پانی بھرے گڑھوں پر سے گزرتے ہوئے  لطف اندوز ہو نگے۔

ایک صارف نے اداکارہ کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھاکہ آپ وہی نادیہ حسین ہیں جو کچھ دن پہلے سندھ حکومت کوسراہ رہی تھیں جس پر ایک صارف نے طنزیہ وضاحت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ محترم وہ  پیڈ کانٹینٹ تھا۔ پیسے لیکر اشتہار کیا تھا ڈاکٹر صاحبہ نے۔یاد رہے کہ پچھلے دنوں اداکارہ نادیہ حسین سندھ حکومت کےٹیلی وژن کمرشل میں آئی تھیں۔

متعلقہ تحاریر