محمد عامر نے اپنی پسندیدہ ترین اداکارہ کیساتھ سیلفی لینے میں کامیاب
30سالہ فاسٹ بولر کیریبیئن پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواہ کی نمائندگی کررہے ہیں، عامر نے سینٹ لوشیا کنگز کیخلاف 23 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بالی ووڈ اداکار اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا کے ساتھ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی۔
عامر جاری کیریبین پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواہ کے لیے کھیل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
نسیم شاہ تحفےمیں ملنے والے حسنین کے کرکٹ بیٹ کاکریں گے؟
وزیراعظم ،سینئر صحافی اور شوبز ستارے سب نسیم شاہ کے گن گانے لگے
30 سالہ نوجوان فاسٹ بولر نے جمعرات کو ٹوئٹر پریتی زنٹا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ” بالی ووڈ سے میری ہردور کی پسندیدہ پریتی زنٹا“۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پریتی زنٹا سینٹ لوشیا کنگز کی شریک مالک ہیں اور وہ سینٹ لوشیا کے جزیرے گروس میں جمیکا تلاواہ اورسینٹ لوشیا کنگز کے درمیان کیریبئن پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں شریک تھیں۔
my all time favourite from bollywood @realpreityzinta pic.twitter.com/vwLG0Ga4gE
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) September 8, 2022
بدھ کو سینٹ لوشیا کنگز نے 164 رنز کا ہدف آخری سے پہلی گیند پر پورا کرتے ہوئے جمیکا تلاواہ کو2وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ کنگز کی جانب سے جانسن چارلس نے سب سے زیادہ 62 رنز بنائے۔ محمد عامر نے چار اوورز میں 325رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
یہ امر اہم ہے کہ عامر نے 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ عامر نے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیل کے تمام فارمیٹس میں 259 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔









