اداکارہ مہوش حیات سکون کیلیے کہاں پہنچ گئیں؟

اداکارہ مہوش حیات ان دنوں میں سکون حاصل کرنے کیلیے دبئی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے پرسکون مقام سے ایک تصویر بھی جاری کی ہے۔
اداکارہ نے دبئی کی کسی کثیر المنزلہ عمارت کی چھت پر کھڑے ہوکر ایک تصویر کھنچوائی جسے دیکھ کرلگتا ہے کہ وہ صوفی رقص کررہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ماورا حسین مستقبل میں کیسے بالوں والے بچوں کی خواہشمند ہیں؟
نادیہ حسین نے مرتضیٰ وہاب کے زیرانتظام کے ایم سی پر لعنت بھیج دی
مہوش حیات نے تصویر کے کیپشن میں صرف ایک لفظ پرسکون لکھا ہے جبکہ #shootcomingsoonکا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔ جس سے یہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ دبئی میں کسی نئے ڈرامے یا فلم کی شوٹنگ شروع کرنے والی ہیں۔
View this post on Instagram
یادرہے کہ رواں عید الاضحیٰ پر مہوش حیات اور ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں جاؤں گا ریلیز ہوئی ہے جس نے خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ ان دنوں پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کیلیے امدادی سرگرمیوں میں بھی مصروف ہیں اور متعدد بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تفصیلات سے آگاہ کرچکی ہیں۔
View this post on Instagram









