مریم نفیس کے پاس سیلاب زدگان کی تکالیف بیان کرنے کیلیے الفاظ نہیں بچے
ہمارے لوگ دکھی ہیں۔ان کی زندگی کئی کئی دن کھائے بغیر گزررہی ہے، ہم نے ایسے بچوں کو دیکھاجن کے تن پر ایک کپڑا بھی نہیں تھا،حاملہ خواتین نہیں جانتی تھیں کہ انہیں کہاں جانا ہے،اداکارہ کی متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد انسٹاگرام پوسٹ

اداکارہ مریم نفیس اور ان کے شوہر ارمان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے امدادی سامان اپنے ہاتھوں سے تقسیم کیا ہے۔اداکارہ نے سیلاب زدگان کو جن تکالیف میں دیکھا انہیں بیان کرنے کیلیے ان کے پاس الفاظ نہیں بچے۔
اداکارہ نے سیلاب زدہ علاقوں کے حوالے سے اپنے تجربات، مشاہدات اور خیالات کو طویل انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
قرۃ العین بلوچ نے بلاول بھٹو سے 1.3کھرب کی عالمی امداد کا حساب مانگ لیا
عاطف اسلم نے سیلاب متاثرین کیلیے کم لاگت کے خیمے متعارف کرادیے
اداکارہ مریم نفیس نے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے طویل ترین کیپشن میں لکھا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں اس کا حق ادا کرسکوں، ہمارے لوگ دکھی ہیں۔ان کی زندگی کئی کئی دن کھائے بغیر گزررہی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہم نے ایسے بچوں کو دیکھاجن کے تن پر ایک کپڑا بھی نہیں تھا،حاملہ خواتین نہیں جانتی تھیں کہ انہیں کہاں جانا ہے۔ہر عمر کے افراد امداد کی امید میں کھلےآسمان تلے مچھروں میں گھرے زندگی گزار رہے ہیں ، یہ دل دہلادینے والا ہے ۔
ادکارہ نے کہا کہ یہاں آپ میں سے ہر ایک سے اپیل ہے کہ جو کچھ ہو سکے کری، یہ ایک طویل عمل ہے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ”میں نے اپنے حصے کا کام کردیا“۔ اسے جاری رکھنا ہے، ہمیں اسےان کے رہنے کے قابل بنانا ہے ۔
اداکارہ نے اپیل کی کہ برائے مہربانی جتنا ہو سکے عطیہ کریں،اپنے عطیات معتبر ذرائع کو دیں۔قافلے یا سیکیورٹی کے بغیر (سیلاب متاثرہ علاقوں میں )نہ جائیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ مریم نفیس نے سیلاب متاثرین کو درکار اشیا کی فہرست بھی شیئر کی ہے جس میں کھانا (پکا ہوا اور خشک راشن)،پانی،کپڑے،جوتے،مچھر دانی اور مچھر کش دوائیں،پالتو جانوروں کا کھانا (ایسے پالتو جانور ہیں جو بھوک سے مر رہے ہیں۔ وہ زندہ مخلوق ہیں انہیں بھی کھانا کھلانا ضروری ہے)،خیمے،بستر/چارپائی (تکیے، چادریں، چٹائی، تولیے)،سینٹری نیپکن،بیت الخلا، ڈرائنگ بکس اور کھلونے، ادویات صرف میڈیکل ٹیموں کے حوالے کی جائیں۔
اداکارہ نے مشورہ دیا کہ ہوشیاری سے خریداری کریں۔ ابھی مقدار بہت اہم ہے،اسپتالوں سے التجا ہے کہ موبائل ایمبولینسز مختلف مقامات پر بھیجیں۔انہوں نے کہا کہیہ قوم ہمیشہ متحد ہو کر تباہی کا مقابلہ کرتی ہے۔ ہم ان تمام لوگوں کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے عطیہ کیا اور آپ کی محبت اور دعاؤں کے لیے آپ سب کا شکریہ ادا نہیں کر سکتے۔ آپ سب کو جواب دینا ناممکن ہے لیکن تقریباً تمام پیغامات پڑھ چکے ہیں ۔
انہوں کہا کہ اسلام آباد میں ہمارا خاندان جس نے راجن پور، نوشہرہ اور سوات میں امداد بھیجنے کے لیے دن رات کام کیا،ہمارے دوست جنہوں نے رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔ آپ میں سے ہر ایک جس نے اپنا پیسہ، وقت اور وسیلہ دیا ہے ،ہم آپ کے بغیر یہ نہیں کر سکتے تھے۔ بہت بہت شکریہ،آپ کی سخاوت کا بدلہ صرف اللہ ہی دے سکتا ہے اور دے گا۔
اداکارہ نے اپنے شوہر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے پیارے شوہر، رات تقریباً 3:30 بجے میں نے آپ سے کہا کہ میں یہ کرنا چاہتی ہوں اور پھر میں نے دیکھا کہ آپ نے اس کے لیے اپنا کام اور زندگی روک دی ، میں نے آپ میں لوگوں کی مدد کرنے کا ایک الگ جذبہ دیکھا، آپ نے اپنا سب کچھ دیا۔ میں ایک انتہائی قابل فخر بیوی ہوں ۔









