لیگی قیادت کی انیق ناجی کے ذریعے شاہراہ دستور پر بیٹھے عالی مقاموں کو دھمکی

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) لندن کی قیادت نے انیق ناجی کے ذریعے عالی مقاموں کو دھمکی دی ہے ، یعنی پیغام بھی پہنچ جائے اور توہین کا چارج بھی نہ لگے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) لندن کی قیادت کی جانب سے معروف وی لاگر اور یوٹیوبر انیق ناجی کے ذریعے شاہراہ دستور اسلام آباد میں بیٹھے عالی مقاموں کو دھمکی آمیز پیغام پہنچایا جارہا ہے۔ اب اس دھمکی میں کتنی سچائی ہے یہ تو آنے والا وقت ہی طے کرے گا۔

لندن سے خطرناک پیغام پہنچا دیا گیا۔ اپنے تازہ ترین وی لاگ میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں منطقی نتیجے تک پہنچا ہوں اور اب آپ (ناظرین) کو رپورٹ کررہا ہوں ، لندن سے شاہراہ دستور اسلام آباد کے عالی مقاموں کو میسج (پیغام) دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملکہ وکٹوریہ کا مجسمہ،  گمشدگی اور بازیابی کی دلچسپ داستان

افسران اور عملے کی ملی بھگت سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا ریکارڈ غائب

مسلم لیگ (ن) لندن کی قیادت کی جانب سے انیق ناجی نے پیغام رسانی کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے وی لاگ میں مزید کہا ہے کہ "اگر آپ نے بکواس کی یعنی توہین کی ، اور اگر آپ نے قانونی غنڈہ گردی کی ، اور میرٹ پر فیصلہ نہ کیا اور روڑے اٹکائے تو یاد رکھیں کہ اس کے بعد ہم لندن میں  بیٹھ کر پریس کانفرنس کریں گے ، جس میں آپ کی آپ کے خاندان کی کرپشن ثبوتوں کے ساتھ پیش کی جائے گی یعنی کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا جائے گا۔”

انیق ناجی کے ذریعے "یہ سخت ترین پیغام عالی مقاموں کو پہنچا دیا گیا ہے۔”

سینیٹر اسحاق ڈار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انیق ناجی نے کہا ہے کہ "اسحاق ڈار کو ریلیف نہیں دیا جارہا ، ان کو پھنسایا جارہا ہے۔ پھنسایا جارہا ہے۔”

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) لندن کی قیادت نے انیق ناجی کے ذریعے شاہراہ دستور کے عالی مقاموں کو دھمکی دی ہے ، یعنی پیغام بھی پہنچ جائے اور توہین کا چارج بھی نہ لگے۔ تاہم ناجی صاحب کے ذریعے دی گئی دھمکی تو اس وقت کارگر ثابت ہوگی جب ن لیگ کی جانب سے پریس کانفرنس کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر