عمران خان کے عوامی لیڈر ہونے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
گذشتہ روز گوجرانوالہ جلسے سے واپسی پر چیئرمین پی ٹی آئی نے جی ٹی روڈ واقع ایک مقامی ہوٹل سے کھانا کھایا جہاں لوگ اپنے لیڈر کو اپنے درمیان پاکر خوشی سے نہال ہو گئے۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گوجرانوالہ سے واپسی پر جی ٹی روڈ پر ایک ہوٹل پر کھانا کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ایک عام سے ہوٹل پر کھانا کھا کرکے چیئرمین تحریک انصاف اپنی عوامی مقبولیت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آفیشنل ٹوئٹر سے جاری ہونے والی ایک منٹ 6 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان اپنے دیگر ساتھی رہنماؤں کے ایک ساتھ ایک مقامی ہوٹل پر کھانا کھا رہے ہیں اور لوگوں کا ہجوم ان کے اردگرد ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد ہائی کورٹ سے جو فیصلہ آئے گا اسے قبول کروں گا، عمران خان کا گوجرانوالہ جلسے میں اعلان
یواین سیکرٹری جنرل کاوزیراعظم اور وزیرخارجہ کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان بچوں کو آٹوگراف بھی دے رہے ہیں اور انہیں حوصلہ بھی دے رہے ہیں۔
عوامی لیڈر @ImranKhanPTI عوام میں۔جی ٹی روڈ کے ہوٹل میں عوام کے ساتھ گھل مل گئے ۔ video by @Abbasshabbir72 pic.twitter.com/44RHScvkTu
— PTI (@PTIofficial) September 10, 2022
سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ہونے والی ویڈیو میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما مراد سعید اور شاہ محمود قریشی کو بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے اور معروف اینکر پرسن سمیع ابراہیم بھی ان کے ساتھ ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دوسری ویڈیو صحافی احتشام الحق نے شیئر کی ہے جس میں عمران خان کے سامنے چائے کا کپ ہے اور ساتھ پلیٹ پوریاں پڑی ہوئی ہیں ۔ کھانا کھانے کے ساتھ ساتھ عمران خان مخاطب کرنے والوں کے سوالوں کے جواب بھی دے رہے ہیں۔
That’s me 😂 pic.twitter.com/87Xe8jkjY7
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) September 10, 2022