مومنہ مستحسن کی وزیراعظم سیلاب فنڈ سے متعلق اپیل پر امریکی کامیڈین کا طنز

وفاق میں برسراقتدار اتحادی حکومت پر غیرملکیوں کو بھی اعتماد نہیں رہا۔گلوکارہ مومنہ مستحسن کی وزیراعظم سیلاب فنڈ میں امدادی رقوم جمع کرانے سے متعلق اپیل پر امریکی کامیڈین جیرمی میکلین نے وزیراعظم کو طنز کا نشانہ بناڈالا۔
گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ کی ویب سائٹ کا لنک شیئر کرتے ہوئے امداد کی اپیل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
مریم نفیس کے پاس سیلاب زدگان کی تکالیف بیان کرنے کیلیے الفاظ نہیں بچے
قرۃ العین بلوچ نے بلاول بھٹو سے 1.3کھرب کی عالمی امداد کا حساب مانگ لیا
مومنہ مستحسن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کو آپ کی مدد کی فوری ضرورت ہے،وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیات دیں۔
Please donate, PM needs more houses in London https://t.co/r9HlzflkdW
— Jeremy McLellan (@JeremyMcLellan) September 11, 2022
کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ کے ٹوئٹ کو امریکی کامیڈین جیرمی میکلین نے طنز کا نشانہ بناڈالا۔جیرمی میکلین نے لکھا کہ براہ مہربانی عطیات دیں۔ وزیراعظم کو لندن میں مزید گھروں کی ضرورت ہے۔









