سجل علی نے ٹورنٹو فلم فیسٹیول کو چار چاندلگادیے،سلمان اور قاسم کیساتھ تصاویر وائرل

اداکارہ سجل علی نے اپنی پہلی بین الاقوامی فلم ”واٹس لووگوٹ ٹو ڈو وِد اِٹ“ کےپریمیئر کیلیے ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے۔
اس فلم کی کہانی جمائما گولڈ اسمتھ میں نے تحریری کی ہے جبکہ وہ فلم کی شریفک پروڈیوسر بھی ہیں۔سجل علی کی جمائما گولڈ اسمتھ اور عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلمان کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیے
ومنہ مستحسن کی وزیراعظم سیلاب فنڈ سے متعلق اپیل پر امریکی کامیڈین کا طنز
مریم نفیس کے پاس سیلاب زدگان کی تکالیف بیان کرنے کیلیے الفاظ نہیں بچے
ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں اداکارہ سجل علی مرکزہ نگاہ بنی رہیں۔فلم کی کاسٹ میں شامل سینئر بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر لی گئی شبانہ اعظمی اور سجل علی کی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان، شہزاد رائے سمیت کئی شوبز شخصیات اور صحافیوں نے سجل علی کی فلم کی ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں اسکریننگ کو پاکستان کیلیے قابل فخر لمقحہ قرار دیتے ہوئے اداکارہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔


<
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین نے بین الاقوامی سطح کی تقریب میں شرکت کیلیے پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرتے لباس کے انتخاب پر بھی اداکارہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سجل نے تقریب میں شرکت کیلیے غرارے پر بلاؤز اور کوٹ پہن رکھا تھا۔
The way she’s carrying Desi touch in her outfit 🔥❤#sajalaly #TIFF22 pic.twitter.com/W210jF32Ur
— ` (@addictt__) September 11, 2022
The fact that #SajalAly is now gonna get more recognition and fame from around the world makes me 🥲🤩😭❤️ Lil girl’s all grown up..queen in every sense 👸 https://t.co/zXcsy8GXuw
— ✨️❤️🔥 (@kaafikhoobsurat) September 11, 2022
تقریب میں فلم کی مصنفہ اور شریک پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بیٹوں سلمان عیسیٰ خان اور قاسم خان نے بھی شرکت کی۔قاسم اور سلمان نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
Sajal is one of the finest #Pakistani actresses we have. I’m so glad to see her achieving so much & really hope she continues to achieve a whole lot more. #SajalAli #WhatsLoveGotToDoWithIt pic.twitter.com/HDwkYAo46i
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) September 11, 2022

سجل کی پہلی برطانوی فلم ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی۔ فلم باقاعدہ طور پر آئندہ برس 27 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔یہ ایک برطانوی-جنوبی ایشیائی رومانوی کامیڈی فلم ہوگی۔
فلم کی کاسٹ میں سجل علی کے ساتھ للی جیمز ،ایما تھامسن، شہزاد لطیف، راب برائیڈن، شبانہ اعظمی، عاصم چوہدری اور جیف مرزا شامل ہیں۔









