انٹربینک میں ڈالر1روپے 64 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈیڑھ روپے مہنگا ہوگیا
ہفتہ وار تعطیل کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی روپیہ پھر سے دباؤ کا شکار رہا،انٹر بینک میں ایک ڈالر 229 روپے 82 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 236 روپے کا ہوگیا

ہفتہ وار تعطیل کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی روپیہ پھر سے دباؤ کا شکار رہا ۔ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 64 پیسے مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 236 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی روپے کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر1 روپے 50 پیسے جبکہ انٹر بینک میں ایک روپے 64 پیسے مہنگا ہوا ۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جی ڈی پی کی شرح 5 سے کم ہوکر 3 فیصد تک ہوسکتی ہے
کاشتکاروں کیلیے خوشخبری، اسٹیٹ بینک نے زرعی قرض کی حد بڑھادی
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ 64 پیسے بڑھا ہے۔ کاروبارکے اختتام پر ایک امریکی ڈالرکی قدر 229 روپے 82 پیسے پر پہنچ گئی ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/V2nogjMqcl pic.twitter.com/yjpZbT1Cqa
— SBP (@StateBank_Pak) September 12, 2022
فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر ڈیڑھ روپے مہنگا ہوکر 236 روپے کا ہوگیا ہے ۔









