ترک اداکار جلال آل سیلاب زدگان کی مدد کیلیے پاکستان چلے آئے
سلال ال عرف عبدالرحمٰن الپ نے سیلاب متاثرین تک امدادی سامان اپنے کاندھوں پر رکھ کر پہنچایا اور سیلاب سے متاثرہ بچوں میں گھل مل گئے۔
مشہور ترک اداکار جلال آل عرف عبدالرحمٰن الپ سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کیلیے پاکستان چلے آئے۔
سلال ال نے سیلاب متاثرین تک امدادی سامان اپنے کاندھوں پر رکھ کر پہنچایا اور سیلاب سے متاثرہ بچوں میں گھل مل گئے۔
یہ بھی پڑھیے
5سالہ ترک طالبعلم کا پاکستانی سیلاب متاثرین کیلیے مثالی جذبہ ایثار
سیلاب زدگان میں امدادکی تقسیم وترسیل میں شفافیت کیلئے ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈ قائم
ترک اداکار جلال آل نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کراچی سے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کی جانب روانگی کی وڈیو بھی شیئر کی ہے۔ایک اور وڈیو میں سلال ال سیلاب سے متاثرہ پاکستانی بچوں کے ساتھ ترکیہ اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوا رہے ہیں۔
جلال آلView this post on Instagram
View this post on Instagram
ترک اداکار جلال آل نے وڈیو کے کیپشن میں ترک عوام کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ایک تہائی پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے،سیلاب کی تباہی کے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کررہا ہے، 4کروڑ لوگ بے گھر ہیں، ہزاروں مرچکے ہیں اور بہت سے بھائی یتیم ہیں۔چلیں آپ بھی 2868 پر ایس ایم ایس کرکے پاکستان کو 10ترک لیرا عطیہ کریں۔
View this post on Instagram
جلال آل نے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔سلال ال کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی تصاویر اور وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ پاکستان میں ٹوئٹر پر سلال ال ٹرینڈنگ کررہا ہے۔
Great humanitarian gesture by famous Turkish actor Celal Al for visiting Pakistan at a difficult time to help the flood victims in Sindh.🙏 @celalalnebioglu #FloodsInPakistan2022 pic.twitter.com/EM1MBsrYo0
— Naz Baloch (@NazBaloch_) September 12, 2022
پیپلزپارٹی کی رہنما ناز بلوچ سمیت سیاسی ،سماجی و مذہبی شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے ترک اداکار کے جذبہ خیر سگالی کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
मशहूर तुर्की सीरीयल अर्तग़ल गाज़ी में अब्दुल रहमान गाज़ी का किरदार निभाने वाले Celal Al (जलाल अल) तुर्की की ओर से पाकिस्तान में बाढ़ पीड़ितो की मदद के लिए ज़रूरी सामान लेकर पहुंचे। 🖤😍#OneUmmah #Alhamdulillah pic.twitter.com/GTaBxFVxxJ
— सैफ (@saimr3) September 13, 2022
صرف پاکستانی ہی نہیں بھارتی سوشل میڈیا صارفین بھی ترک اداکار کے جذبہ خیر سگالی کو سراہ رہے ہیں ۔