حدیقہ کیانی نے بلوچستان کے 3 گوٹھوں کی بحالی کا بِیڑا اٹھالیا
گاؤں ربی، چھتر اور تمبو کی بحالی کو اپنی ذمے داری سمجھتی ہوں، انشااللہ ہم اللہ کی مدد سے انہیں پہلے سے مضبوط تعمیر کریں گے، گلوکارہ و اداکارہ
گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ 3 گوٹھوں کی بحالی کی بِیڑا ٹھالیا۔حدیقہ کیانی نے سندھ اور پنجاب کے دور دراز دیہات کو گود لیکر ان کی بحالی کی منصوبہ بندی بھی شروع کردی۔
گلوکارہ و اداکارہ نے اپنے حالیہ دورہ بلوچستان کی ایک وڈیو شیئرکی ہے جس میں انہیں سیلاب سے متاثرہ دیہی خواتین کو توحید کا درس دیتے اور اللہ کے سواکسی کے آگے نہ جھکنے اور کسی سے مدد نہ مانگنے کی تلقین کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ ریشم کو دریا کو آلودہ کرنے پر تنقید کاسامنا
ترک اداکار سلال ال سیلاب زدگان کی مدد کیلیے پاکستان چلے آئے
حدیقہ کیانی نے دکھوں کی ماری خواتین کو اپنے پیر چھونے سے منع کردیا اور فرداً فرداً سب کے ہاتھوں کو بوسہ دیا۔ادکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ حالیہ دورہ بلوچستان کے موقع پر ان بہادر خواتین سے ملاقات کا موقع ملا جنہوں نے تقریباً اپنا سب کچھ کھودیا ہے۔
This is just the beginning. I am planning to visit remote regions of Punjab and Sindh in the next few weeks and will be adopting remote villages in these regions as well. I urge all Pakistanis who are able, to adopt a village and to help our brethren.
— Hadiqa Kiani (@Hadiqa_Kiani) September 12, 2022
اداکارہ نے بتایا کہ گاؤں ربی، چھتر اور تمبو کی بحالی کو اپنی ذمے داری سمجھتی ہوں، انشااللہ ہم اللہ کی مدد سے انہیں پہلے سے مضبوط تعمیر کریں گے۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ صرف ایک شروعات ہے ، میں آئندہ چند ہفتوں میں پنجاب اور سندھ کے دور دراز علاقوں کے دورے کی منصوبہ بندی کررہی ہوں اور ان دور دراز علاقوں میں گوٹھوں کو گود لوں گی۔
انہوں نے کہا کہ میری تمام صاحب حیثیت پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ ایک گاؤں کو گود لیں اور ہمارے بھائیوں کی مدد کریں۔