بیٹی نے بھارتی پرچم کیوں لہرایا، شاہد آفریدی نے وجہ بتادی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنی جارحانہ مزاج بلے بازی کی وجہ سے بوم بوم کا لقب پانے والے شاہد آفریدی نے پاک بھارت میچ میں اپنی بیٹی کی جانب سے بھارتی پرچم لہرانے کی تصدیق کرتے ہوئے اسکی وجہ بھی بتادی۔

شاہد آفریدی کی صاحبزادی نے 4 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران گراؤنڈ میں بھارتی پرچم  لہرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیا کپ فائنل :پاکستان کی شکست پر شوبز شخصیات کا ملاجلا ردعمل

قومی کرکٹ ٹیم پر تنقید شعیب ملک کیلئے وبال جان بن گئی

 

شاہد آفریدی نے سما ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ  کے مطابق پاک بھارت میچ کے دوران  دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی تماشائیوں کی تعداد صرف 10 فیصد تھی جبکہ 90 فیصد اسٹیڈیم بھارتی تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا  ۔

انہوں نےاپنی بیٹی کی معصومانہ حرکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میدان میں کہیں پاکستان پرچم نہیں مل رہا تھا توان کی چھوٹی بیٹی نے بھارتی پرچم لہرانا شروع کردیا۔انہوں نے کہا کہ  بیٹی کی  بھارتی پرچم لہرانے کی ویڈیو موصول ہوئی لیکن  تذبذب کا شکار تھا کہ اسے شیئر کرناچاہیے یا نہیں۔

متعلقہ تحاریر