آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نےآسٹریلوی عوام سے پاکستان میں سیلاب متاثرہ افراد کی امداد کی اپیل کردی ۔
اس حوالے سے عثمان خواجہ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک وڈیو بیان جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
نسیم شاہ تحفےمیں ملنے والے حسنین کے کرکٹ بیٹ کا کیا کریں گے؟
بیٹی نے بھارتی پرچم کیوں لہرایا؟ شاہد آفریدی نے وجہ بتادی
عثمان خواجہ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ پاکستان کو تباہ کن سیلابوں کا سامنا ہے، اب تک 1300 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔خاندانوں کی زندگیاں ہمیشہ کے لیے تبدیل ہوکر رہ گئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بہت سے ایسے جنہیں دوبارہ کبھی بحال نہیں کیا جا سکے گا۔ اگر ہو سکے تو عطیہ کریں، تھوڑا ہو یا زیادہ، آپ کا عطیہ بہت فرق ڈالے گا۔
Devastating floods in Pakistan. Over 1300 people have passed away so far. Families lives have changed forever. Many whom will never be able to rebuild again. Please donate if you can. As little or as much as possible. It will make a world of difference 🙏🏾 https://t.co/VMPtjsZLbP pic.twitter.com/I8586wRMay
— Usman Khawaja (@Uz_Khawaja) September 12, 2022
یاد رہے کہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے تباہ کن سیلاب کے باعث بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہے۔ اب تک 1400 سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ مالی نقصانات کا تخمینہ 40 ارب ڈالر تک جاپہنچا ہے۔سیلابی پانی کی نکاسی نہ ہونے اور مچھروں کی بہتات کے باعث متاثرہ علاقوں میں ڈینگی،ملیریا ، اسہال اور جلدی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی برادری نے صورتحال سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد نہ کی تو آئندہ دنوں میں یہاں بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان عالمی حدت میں اضافے کا ایک فیصد سے بھی کم ذمےد ار ہے تاہم عالمی حدت کے نتیجےمیں آنے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سےزیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں آٹھویں نمبر پر ہے۔









