مجھ پر گیا ہے میرا لڑکا، شاہ رخ کا آریان کی تصویر پر تبصرہ

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اگلی نسل نے بھی فلم نگری میں قدم رکھ دیا ہے۔ آریان خان کے بارے میں  یہ ہیں کہ وہ جلد کرن جوہر کی فلم کے ذریعے فلم نگری میں قدم رکھنے والے ہیں جبکہ ان کی بیٹی سوہانہ خان زویا اختر کی فلم آرچیز کے ذریعے آئندہ برس ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے بڑے بیٹے کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جس شاہ رخ خان نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مہیش بھٹ اسلام قبول کرچکے،کنگنا رناوت کا دعویٰ، اسلامی نام بھی بتادیا

کرن جوہر نے آریان خان کو فلم کیلیے سائن کرلیا

گوری خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں آریان خان کو آہنی سیڑوں سے چھلانگ لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔تصویر میں آریان خان نے ٹی شرٹ پر پیلی جیکٹ اور اس کے ٹراؤزر اور جوگرز بہن رکھے ہیں۔

گوری خان نے تصویر پر تبصرے میں لکھا کہ آگے بڑھتے ہوئے اور ترقی کرتے ہوئے میرا بیٹا۔گوری خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ رخ نے اپنی مشہور زمانہ فلم” میں ہوں نا“ کے ایک منظر سے لی گئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ آہنی جنگلے کو بالکل آریان خان کے انداز میں پھلانگ رہے ہیں۔

شاہ رخ خان نے تصویر کے کیپشن میں لکھاکہ مجھ پر گیا ہے میرا لڑکا۔یاد رہے کہ بالی ووڈ کے معروف نقاد عمیر سندھو نے دعویٰ کیا ہے کہ کرن جوہر نے اپنی نئی فلم کیلیے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو سائن کرلیا ہے۔

متعلقہ تحاریر