عمران خان کا چائے کے ساتھ پراٹھہ کھانا بیرون ممالک میں ٹرینڈ بن گیا

گذشتہ روز گوجرانوالہ جلسے سے واپسی پر چیئرمین پی ٹی آئی نے جی ٹی روڈ واقع ایک مقامی ہوٹل سے کھانا کھایا تھا جہاں لوگ اپنے لیڈر کو اپنے درمیان پاکر خوشی سے نہال ہو گئے تھے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کسی بھی عام سے ہوٹل پر بیٹھ کر چائے پراٹھہ کھاتا ہے تو وہ دنیا بھر میں ٹرینڈ بن جاتا ہے ، اور یہ بات ثابت کی ہے بیرون ملک میں مقیم خواتین کے ایک گروپ نے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ کمنٹس کا سلسلہ چل نکلا ہے۔

گزشتہ دنوں سربراہ پی ٹی آئی نے گوجرانوالہ واپسی پر جی ٹی روڈ پر قائم ایک عوامی ہوٹل پر چائے کا ساتھ پراٹھہ ڈبو کر کھایا تھا جس کو کاپی کرتے ہوئے خواتین نے چائے کے ساتھ پراٹھہ ڈبو کر کھایا اور نعرہ لگایا "عمران خان گھبرانا نہیں ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کے عوامی لیڈر ہونے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد ہائی کورٹ سے جو فیصلہ آئے گا اسے قبول کروں گا، عمران خان کا گوجرانوالہ جلسے میں اعلان

پاکستان تحریک انصاف فیس بک کے سابق لیڈر جبران الیاس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” "عمران خان، گھبرانا نہیں ہے” چائے کے ساتھ روٹی کھاتے ہوئے!۔”

جبران الیاس نے مزید لکھا ہے کہ "وہ (عمران خان) روٹی کے ساتھ چائے پیتا ہے اور یہ پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ پوری دنیا میں ایک ٹرینڈ بن جاتا ہے۔”

انہوں نے لکھا ہے کہ "وہ (حکومت) مائنس ون کے بارے میں سوچنے کی ہمت کیسے کر سکتے تھے؟ انہیں تقریباً پورا پاکستان مائنس کرنا پڑے گا۔”

کٹ کیٹ نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "وہ کرتا ہے اور لوگ اس کو ٹرینڈ بنا دیتے ہیں۔”

ٹوئٹر صارف عمران فار پاکستان نے لکھا ہے کہ ” اُدھر نواز شریف بول رہا ہے کہ خان نے روٹی ڈبوئی اور اتنی تعریف، میں نے ملک ڈبویا اور میری کوئی تعریف نہیں۔”

متعلقہ تحاریر