مذہب کارڈ نوازشریف کا پرانا ہتھیار، بینظیر بھٹو کو بھی کافر قرار دلوایا
بادشاہی مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالقادر آزاد نے نواز شریف کی ایما پر بینظیر بھٹو کے دائرہ اسلام سے خارج ہونے کا فتویٰ دیا تھا، تجزیہ کار اکرم راعی کا دعویٰ، ثبوت کے طور پر وڈیو بھی شیئر کردی
مسلم لیگ ن اور اس کےقائد میاں نواز شریف نے ہر دور میں اپنے سیاسی مخالفین کیخلاف مذہب کارڈ استعمال کیا ہے اور ان کیخلاف کفر کے فتوے جاری کروائے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیرمیاں جاوید لطیف کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر بیٹھ کر سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف مذہب کارڈ کے استعمال اور انہیں کافر قرار دینے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔ صارفین ماضی میں مسلم لیگ ن کی جانب سے استعمال کیے گئے مذہب کارڈ کے وڈیو ثبوت سامنے لے آئے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ن لیگ مذہب کارڈ استعمال کرنے لگی
پرویز الہٰی حکومت کا جلد خاتمہ کردیں گے، عطاء اللہ تارڑ کا دعویٰ
سیاسی تجزیہ کار اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ محمد اکرم راعی نے بادشاہی مسجد لاہور کے سابق خطیب مولانا عبدالقادر آزاد کی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹوکو کافر قرار دے رہے ہیں۔اکرم راعی نے دعویٰ کیا کہ مولانا عبدالقادر آزاد نے نواز شریف کی ایما پر بینظیر بھٹو کے دائرہ اسلام سے خارج ہونے کا فتویٰ دیا تھا۔
مولانا عبدالقادر آزاد نے نواز شریف کی ایماء پر فتویٰ دیا تھا:
“بینظیر بھٹو اسلام سے خارج ہو گئی ہیں۔ ان کا نکاح ٹوٹ گیا ہے۔ اب جو شخص ان کو مسلمان سمجھ کر ان سے سیاسی سماجی ادبی انتخابی تعاون کرے گا، وہ اسلام سے خارج ہے۔ میں قرآن سر پہ اٹھا کے کہتا ہوں کہ وہ جنت میں نہیں جائے گا” pic.twitter.com/bB1VCBiPOV— راعی Muhammad Akram (@AkramRaee) September 14, 2022
وڈیو میں مولانا عبدالقادر آزاد کو یہ کہتے ہوئے سناجاسکتا ہے کہ”بینظیر صاحبہ اسلام سے خارج ہوگئی ہیں،ان کا نکاح ٹوٹ گیا ہے،اگر وہ توبہ نہیں کرتیں توقطعی طور پر وہ اسلام میں داخل نہیں ہوسکتیں اور مسلمان نہیں سمجھی جاسکتیں۔اب جوشخص ان کو مسلمان سمجھ کر ان سے سیاسی،سماجی ،ادبی اور انتخابی تعاون کرے گا وہ اسلام سے خارج ہے میں قرآن سر پر اٹھاکر کہتا ہوں کہ وہ جنت میں نہیں جائے گا۔