نسیم شاہ نے اپنا یادگار بلا شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو عطیہ کردیا

یہ بیٹ میرے لیے بہت قیمتی ہے لیکن پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں یہ  بیٹ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو عطیہ کررہا ہوں، نسیم شاہ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایشیا کپ میں افغانستان کیخلاف میچ کے فیصلہ کن مرحلے میں2 شاندار چھکے لگانے کیلیے استعمال ہونے والا بلا سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو عطیہ کردیا۔

نسیم شاہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر جاری وڈیو میں بلا شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے

نسیم تحفے میں ملنے والے حسنین کے کرکٹ بیٹ کا کیا کریں گے؟

وزیراعظم ،سینئر صحافی اور شوبز ستارے سب نسیم شاہ کے گن گانے لگے

نسیم شاہ نے وڈیو میں کہا کہ  یہ وہ بیٹ ہے جس سے میں نے افغانستان کیخلاف میچ میں 2 یادگار چھکے لگائے تھے، یہ بیٹ میرے لیے بہت قیمتی ہے لیکن پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں یہ  بیٹ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو عطیہ کررہا ہوں۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ جب  بھی پاکستان میں کوئی مصیبت آتی ہے تو شاہد آفریدی پاکستانیوں کی مدد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بیٹ عطیہ کرنے سے سے پہلے بھی میں نے شاہد بھائی سے اپیل کی ہے کہ وہ اسکے ذریعے  میرے علاقے لوئر دیر اور سوات میں  متاثرین کی مدد کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nasim Shah (@inaseemshah)

انہوں نے مزید کہا کہ شاہد بھائی ہم آپ کے پیچھے ہیں اور  ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔نسیم شاہ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ  عاجزی کے ساتھ اپنے سکسر بیٹ کو نیلا کررہا ہوں، شاہد آفریدی فاؤنڈیشن پہلے ہی سیلاب سے متاثرہ 5800سے زائد خاندانوں کی مدد کی ہے۔ ہم سب کو اس المناک آفت کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے میں اپنا کردار ادا کرناچا ہیے جس نےپوری قوم کو سیلاب کی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں  اس مقدس فریضےکی انجام دہی اور امیدوں کو ڈوبنے سے بچانے پر شاہد آفریدی کا مشکور ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ سیلاب متاثرین میں امید برقرار رکھنے کیلیے ہمارا ساتھ دیں۔

یاد رہے کہ نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف 2 یاد گار چھکے لگانے کیلیے جو بلا استعمال کیا تھا وہ انہوں نے ساتھی فاسٹ بولر محمد حسنین سے ادھار لیا تھا تاہم بعدازاں محمد حسنین نے اپنا بلا نسیم شاہ کو تحفے میں دیدیا تھا۔

متعلقہ تحاریر