رواں ماہ ستمبر کے 16 دنوں میں ایک ڈالر 19 روپے مہنگا ہوا

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں مزید اضافہ ہوا،انٹر بینک میں ایک ڈالر 96 پیسے مہنگا ہوکر 236 روپے 84 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی مگر ڈالر نایاب ہوگیا ،241 روپے کا ڈالر 250 روپے میں بھی دستیاب نہیں ہو رہا

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستانی روپے کے مقابلے  ڈالرکی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ آج انٹر بینک میں روپیہ کی قیمت میں 96 پیسے  کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ مستحکم رہا ۔

رواں کاروباری ہفتے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں مسلسل گراوٹ دیکھی گئی۔ رواں کاروباری ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر8 روپے66 پیسے مہنگا ہوا ہےجبکہ ماہ ستمبر کے 16 دنوں میں ایک ڈالر تقریباً 19 روپے مہنگا ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

اتحادیوں نے معیشت کا جنازہ نکال دیا،فچ کی شرح نمو 0.2فیصد رہنے کی پیشگوئی

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق آج انٹر بینک میں ایک ڈالر 96 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ایک ڈالر 236 روپے 84 پیسے کا ہوگیا ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم رہی  تاہم رواں ہفتے اوپن مارکیٹ میں  ایک ڈالر کی قدر میں تقریباً 7 روپے اضافہ ہوا ۔

آج  اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 241 روپے پر مستحکم رہا مگر اوپن مارکیٹ میں ڈالر نایاب ہونے کی وجہ سے منی مارکیٹ میں ایک ڈالر 250 روپے میں بھی دستیاب نہیں ہو پا رہا ہے ۔

متعلقہ تحاریر