چہلم سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات، ملک بھر میں فوج تعینات
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کے سربراہان کو مراسلے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت نے کل (ہفتہ) امام حسین کے چہلم کے موقع پر اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں پاک فوج کے دستے تعینات کر دیے ہیں۔
وفاقی حکومت، آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت دیئے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 4(3)(i) کے تحت فوجی دستوں اور سول آرمڈ فورسز کے دستوں کی تعیناتی کی اجازت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
چیف جسٹس کی تقریر پر جسٹس طارق مسعود اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اظہار مایوسی
ڈینگی سے متعلق جیو نیوز کی خبرکو بے بنیاد کہنے پر مرتضی وہاب کو آئینہ دکھا دیا گیا
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت تمام صوبائی حکومت میں سیکورٹی پرپز کے تحت فوج تعینات کی جائے گی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق تعینات کیے جانے والے فوجیوں کی صحیح تعداد کا تعین صوبائی حکومتیں کریں گی۔
مزید برآں، متعلقہ صوبائی حکومتوں کی طرف سے تعیناتی کی مدت کے دوران ضرورت کی بنیاد پر مزید فوج یا سی اے ایف کے اضافی دستے طلب کیے جاسکتے ہیں۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کے سربراہان کو احکامات ارسال کر دیئے گئے ہیں۔









