شعیب اختر کو پاکستان کے ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کا ڈر

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر  نےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے پاکستانی ٹیم کے انتخاب کو بدترین قرار دیدیا۔کہتے ہیں مجھے ڈر ہے کہ یہ ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوجائے گی۔

راولپنڈی ایکسپریس کا لقب پانے والے سابق اسپیڈ اسٹار نے چیف سلیکٹر محمد وسیم سمیت ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور  بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

نسیم شاہ نے اپنا یادگار بلا شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کوعطیہ کردیا

ٹی 20 ورلڈ کپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان تنقید کی زد میں آگیا

شعیب اختر نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ   ماشا اللہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا ٹیم سلیکٹ کی ہے، پاکستان کا مسئلہ مڈل آرڈر تھا لیکن انہوں نے کہا ہم تسلسل کے ساتھ ایسا فیصلہ کریں گے کہ جو آپ کو پسند آئے یعنی ہم اتنا برا فیصلہ کریں گے کہ مڈل آرڈر کو تبدیل ہی نہیں کریں گے ۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا  کہ” میں کہہ کہہ کر تھک چکا ہوں کہ فخر کو کچھ عرصہ اوپننگ کراؤ، آسٹریلوی پچز پر بال اوپر آتی ہے، فخر کو سوٹ کریں گی یہ کنڈیشنز لیکن نہیں بابر نے اوپننگ سے نہیں ہٹنا “۔

چیف سلیکٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ”جب وہ ہی ایوریج ہوگا تو فیصلے بھی ایسے ہی ہوں گے، مجھے ویسے بھی اس سے کسی قسم کی امید نہیں“۔

انہوں نے کہا کہ ”ثقلین آخری دفعہ 2002 میں کرکٹ کھیلا تھا ،پتہ نہیں اسے ٹی ٹوئنٹی کا آئیڈیا ہے یا نہیں، وہ میرا دوست ہے اسے یہ باتیں اچھی نہیں لگیں گی لیکن ثقلین یہ آپ کے بس کی بات نہیں“۔

  بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے متعلق بھی سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ”اس جیسا بندہ ہو اور ٹیم کی بیٹنگ پرفارم نہ کرے، یہ میری سمجھ سے باہر ہے، اس کے بعد آپ سب کا اور میرا پسندیدہ افتخار جو کہ مصباح پارٹ ٹو ہے، میں ذاتی نہیں ہو رہا لیکن یہ آپ سب کے دل کی آواز ہی ہے“۔

شعیب نے کہا کہ” بھائی میرے اگر اس ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے لے جانا ہے تو آسٹریلیا آپ کے لیے سہرے لیے نہیں کھڑا ہوگا، دبئی میں ذرا سی بال سوئنگ ہوئی تو کسی کے پلے نہیں پڑی، آسٹریلیا میں کیا ہوگا؟“

انہوں نے کہاکہ” مجھے ڈر ہے کہ کہیں اس بیٹنگ لائن اپ کے ساتھ پاکستان پہلے راؤنڈ سے ہی باہر نہ ہو جائے“۔

متعلقہ تحاریر