اسلام آباد میں قائداعظم چیس چیمپئن شپ کا انعقاد، خواتین اور بچوں کی شرکت
چیس چیمپئن شپ کی پروفیشنل کیٹیگری میں سلیمان احمد اشرفی پہلے، سبط علی دوسرے اور سلمان علی خان تیسرے نمبر پر رہے، خواتین اور انڈر 14 کیکیٹیگری میں نورفاطمہ راشد پہلے، راجہ حطام الرحمان دوسرے اور حمزہ ذکا مصطفیٰ تیسرے نمبر پر رہے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ پہلی قائداعظم چیس چیمپئن شپ اختتام پذیرہوگئی۔ پروفیشنل کیٹیگری میں سلیمان احمد اشرفی پہلے، سبط علی دوسرے اور سلمان علی خان تیسرے نمبر پر رہے ۔
ڈپٹی کمشنراسلام آباد، ایڈمنسٹریٹرایم سی آئی عرفان میمن کی ہدایت پرڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس کلچراینڈ ٹورازم سی ڈی اے یم اسی آئی کے تعاون سے قائداعظم ٹرافی چیس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی نوجوان کھلاڑی نے انٹرنیشنل چیس ماسٹر کو شکست دیدی
چیمپئن شپ کی پروفیشنل کیٹیگری میں سلیمان احمد اشرفی پہلے، سبط علی دوسرے اور سلمان علی خان تیسرے نمبر پر رہے۔ خواتین اورانڈر 14 کیکیٹیگری میں نور فاطمہ راشد پہلے، راجہ حطام الرحمان دوسرے اور حمزہ ذکا مصطفیٰ تیسرے نمبر پر رہے ۔
اسلام کے ڈپٹی کمشنرعرفان نواز میمن نے تقریب میں بطورمہمان خصوصی شر کت کی۔ انہوں نے جیتنے والے پہلے دس کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیے اور فاتح کو ونر ٹرافی سے نوازا گیا ۔
قائداعظم ٹرافی چیمپئن شب میں پاکستان بھر سے 100سے زائد کھلاڑیوں نے شر کت کی۔ شطرنج کے مقابلوں میں کمسن بچوں اور خواتین کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا اور اپنے کھیل میں نکھار لایا ۔
چیئرمین چیس فیڈریشن آف پاکستان انور شیخ نے کہا کہ ملک بھر میں شطرنج کے فروغ کے لئے فائنانسگ کا حصول اور سرکاری اداروں کی شمولیت ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں شطرنج کے فروغ کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے جبکہ چیس فیڈریشن کے صدر نے شطرنج چیمپئن شپ کے انعقاد کو سراہا ۔
چئمپئن شپ کے منتظمین اور شطرنج فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری فنانس راجہ گوہر اقبال نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔









