پاک،انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا میدان آج سے شہر قائد میں سجے گا
پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان 7 ٹی 20 میچز کی سیریز 20 ستمبر بروز منگل سے شہر قائد میں شروع ہورہی ہے، پہلے 4 ابتدائی میچز 20۔21۔22۔23 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی جبکہ 28،30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قدافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے شہر قائد میں ہوگا۔ گرین کیپس اورانگلش ٹیم سیریز کے پہلے 4 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلیں گی جبکہ بقایا مقابلے لاہور میں ہونگے ۔
پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان 7 ٹی 20 میچز کی سیریز 20 ستمبر بروز منگل سے کراچی میں شروع ہورہی ہے۔ ٹی 20 سیریز کیلئے 28 ہائی کوالٹی کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ سیریز کے دوران ڈرون کیمروں کا استعمال بھی کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی 20 ورلڈ کپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان تنقید کی زد میں آگیا
گرین کیپس اورانگلش ٹیم کے درمیان پہلے4 ابتدائی میچز20۔21۔22۔23 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی جبکہ 28،30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قدافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز شام 7:30 بجے شروع ہوں گے۔
انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کررہی ہے جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں اورعوام میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے ۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو پچھاڑنے کیلئے بے قرار ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں سیریز کے نشریاتی براڈ کاسٹر کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔ پاکستان میں پی ٹی وی اور اے پلس تمام میچز براہ راست دکھائیں گے۔
پاک ،انگلینڈ ٹی 20 سیریز جنوبی ایشیائی ممالک کے شائقین کیلئے سونی اسپورٹس نشر کرے گا جبکہ سعودی عرب سمیت مشرق وسطی اور شمالی افریقہ (مینا ریجن) میں اتصالات کے اسٹارز پلے پر سیریز دیکھی جا سکے گی۔
شمالی امریکہ میں ولو جب کہ کیریبین میں فلو سپورٹس پر سیریز دکھائی جائے گی۔ برطانیہ میں اسکائی سپورٹس، افریقہ میں سپر اسپورٹس، آسٹریلیا میں فاکس اسپورٹس جبکہ نیوزی لینڈ میں سکائی اسپورٹس پر میچز دیکھے جا سکتے ہیں ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین سلیکشن کمیٹی کے مطابق 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کو سونپی گئی ہے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہونگے۔
قومی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، حیدرعلی، حارث رؤف اور افتخاراحمد،خوشدل شاہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
شان مسعود اورعثمان قادر کو بھی ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ فخرزمان، محمد حارث (وکٹ کیپر) اور شاہنواز دھانی کو ریزرو پلیئر کے طور رکھا گیا ہے۔ فخر زمان گھٹنے میں تکلیف کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل نہیں ہونگے ۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ،جوس بٹلر (کپتان)، معین علی(نائب کپتان )، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون پر شامل ہیں۔
انگلش ٹیم کے اسکواڈ میں ڈیوڈ مالان، عادل راشد، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ریس ٹوپلی، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس، مارک ووڈ، لیام ڈاسن، رچرڈ گلیسن، ٹائیمل ملز بھی موجود ہیں ۔









