کنزیومر پرائسز کے حساب سے پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن گیا

اشیائے ضروریہ کی کنزیومر پرائسزکے حوالے سے پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن گیا۔

اگست کے مہینے میں پاکستان میں کنزیومر پرائسز27.3فیصد کی بلندترین سطح تک جاپہنچی۔ ترکی80.2فیصد کے ساتھ پہلے اور 71 فیصد  شرح کے ساتھ ارجنٹائن دنیا کا دوسر مہنگا ترین ملک بن گیا۔

یہ بھی پڑھیے

اگست کے مہینے میں پاکستان میں 2022 میں   جی ڈی پی کی شرح 6.2فیصد پر موجود ہے جبکہ جی ڈی پی کے مقابلے میں  جاری کھاتوں کا خسارہ 5فیصد ہے جبکہ جی ڈی پی کے مقابلے میں پاکستان کو 7 فیصد بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔

پاکستان کے مقابلے  میں بھارت میں دوسری سہ ماہی میں  جی ڈی پی کی شرح 13.5فیصد جبکہ جولائی میں کنزیومر پرائسز کی شرح  صرف 6.2فیصد رہی۔اس طرح پاکستان کنزیومر پرائسز کے حوالے سے   ترکی اور ارجنٹائن کے بعد دنیا کا تیسر امہنگا ترین ملک بن گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر