قومی احتساب بیورو کا آصف زرداری کو تمام کیسز میں کلین چٹ دینے کا فیصلہ
چیئرمین قومی احتساب بیورو آفتاب سلطان کی زیر صدارت اجلاس میں نئے نیب قوانین کے تحت پرانے کیسز کا جائزہ لیا جائے گا، ذرائع نیوز 360 کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو اُرسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ ریفرنس، ایس جی ایس کوٹیکنا اور پولو گراؤنڈ کیسز میں کلین چٹ دیئے جانے کا امکان ہے
قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین سابق صدرآصف علی زرداری کو تمام مقدمات میں کلین چٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ فیصلہ کل نیب چیئرمین کی زیرصدارت اجلاس میں کیا جائے گا ۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو نیب نے25، پچیس سال پرانے مقدمات میں کلین چٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے کل چیئرمین نیب کی زیر صدارت کا اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیے
الیکشن کمیشن نے آصف زرداری کی توشہ خانہ سے 3 مہنگی گاڑیاں لینے کا نوٹس کیوں نہیں لیا ؟
ذرائع نیوز 360 کے مطابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی زیرصدارت نیب کا اعلیٰ سطح کا اعلیٰ اجلاس کل ہوگا جس میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری پر قائم کرپشن کے مقدمات زیرغور آئیں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے قوانین میں تبدیلی کے بعد 25 سال پرانے کیسز کا ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لیا جائے گا جس میں آصف زرداری کو بری کیے جانے کا امکان ہے ۔
چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی زیرصدارت اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف اُرسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ ریفرنس، ایس جی ایس کوٹیکنا اور پولو گراؤنڈ مقدمات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع نیوز 360 نے بتایا کہ نیب کی جانب سے وزارت قانون سے اس حوالے سے قانونی رائے مانگی گئی تھی تاہم لاء منسٹری نے اس حوالے سے رائے دینے سے گریز کیا اور نیب کو ازخود فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ۔
نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف 25 سال قبل قائم کیے گئے کیسز جن میں اُرسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ ریفرنس، ایس جی ایس کوٹیکنا اور پولو گراؤنڈ شامل ہیں پر مہلت کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پیپلزپارٹی اور نون لیگی رہنماؤں کے خلاف 50 نیب کیسز بند کردیئے گئے
قومی احتساب بیور و (نیب) نے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کے خلاف نیب کیسز میں نظرثانی کے لئے ہائیکورٹ میں زیرالتوا اپیلوں پر مہلت لینے کے لئے درخواست تیار کرلی ہے ۔
یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے خلاف سرکاری خرچ پر وزیراعظم ہاؤس میں پولو گراؤنڈ تعمیر کرنے، خلاف قانون پولینڈ سے ارسس ٹریکٹرکی خریداری کے الزام کے تحت مقدمات زیر سماعت ہیں۔
آصف زرداری کے خلاف دہائیوں سے قائم اے آر وائی گولڈ ریفرنس، ایس جی ایس کوٹیکنا کیسز میں بھی کلین چیٹ دیئے جانے کا امکان ہے ۔