انجلینا جولی سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے پاکستان پہنچ گئیں

اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی اور سفیر خیر سگالی براہ راست دادو پہنچیں اور سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ شروع کردیا، امدادی اداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گی

ہالی ووڈ کی سپراسٹار  اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی نمائندہ خصوصی اور سفیر خیرسگالی انجلینا جولی سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گئیں۔

انجلینا جولی سیلاب متاثرہ بذات خود سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کرکےادارہ برائے مہاجرین کی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

حدیقہ کیانی نے جنوبی پنجاب کی سیلاب متاثرہ خواتین کو گلے لگالیا

ازیکا ڈینیئل کی سیلاب متاثرین کیلیے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کی تعریف

انجلینا جولی  سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال   اور متاثرین کی امدادی سرگرمیوں  کا جائزہ لینے کیلیے آج  براہ راست دادو پہنچی ہیں اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔

امریکی اداکارہ دورے کے دوران بے گھر لوگوں اور افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گی جس میں وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور نقل مکانی کے حوالے سے بات کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انجیلینا جولی دو مرتبہ پاکستان کے دورے پر آچکی ہیں، پہلی مرتبہ وہ 2005 کے تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان آئیں تھیں جبکہ دوسری مرتبہ 2010 کے سیلاب کے بعد انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

انجیلنا جولی کی پاکستان آمد سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ٹوئٹر پر انجلینا جولی کا نام ٹاپ ٹرینڈز میں آگیا۔

متعلقہ تحاریر