سلیمان شہباز کی اہلیہ کی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت سوالیہ نشان بن گئی

سلیمان شہباز کی اہلیہ زینب سلیمان نے ٹوئٹر پر وزیراعظم  شہبازشریف کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کو باعث فخر بتایا تو سیاسی، سماجی و عوامی شخصیات نے سوالات کا انبار لگا دیئے۔ لوگوں نے پوچھا  آپ سرکاری عہدے پر فائز نہیں ہیں تو پھر کیسے اسٹیٹ پروکوٹول میں ملکہ کی آخری رسومات  میں شریک ہوئیں ؟

وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز شریف کی اہلیہ زینب سلیمان کی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت سوالیہ نشان بن گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز شریف کی اہلیہ زینب سلیمان کی سرکاری سطح پر ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت  باعث تنازعہ بن گئی۔

یہ بھی پڑھیے

ایف آئی اے نے اشتہاری سلیمان شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں

سلیمان شہباز کی اہلیہ زینب سلیمان نے  ٹوئٹر پر وزیراعظم  شہبازشریف کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت باعث فخر ہے ۔

سیاسی، سماجی اورعوامی شخصیات نے کہا کہ زینب پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں تو وہ کس حیثیت میں سرکاری پروکوٹول کے ساتھ ملکہ کی آخری رسومات میں شریک ہوئیں ۔

سوشل میڈیا صارفین نے زینب کی وزیراعظم  پاکستان کے ہمراہ سرکاری پروکوٹول کے ساتھ لندن میں کوئن الزبتھ  کی آخری رسومات میں  شرکت پر سوالات کے انبار لگا دیئے ۔

شاہ زیب خان نامی صارف نے لکھا کہ مجھے نہیں معلوم شہازشریف سے آپ کا کیا رشتہ ہے مگر وہ عوامی عہدے پر فائز ہیں۔ کیا آپ کی پبلک آفس ہولڈر ہیں ؟ اگر نہیں تو سرکاری دورے پر کیسے گئیں ؟

کلیم جاوید نامی صارف نے لکھا کہ پاکستان کا 25 فیصد حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور یہ تصویرامپورٹڈ حکومت کی ترجیحات کو ظاہر کرتی ہے۔

آؤٹ لاء ٹورن نامی ٹوئٹرہینڈل سے  وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی بہو زینب سلیمان پر طنز کرتے ہوئے لکھا گیا کہ یہاں تک کہ ایک سرکاری جنازہ بھی اب خاندانی سیر بن گئی  ہے۔

زین خان وتو زئی نامی شخص نے کہا کہ  اب جنازے پر بھی پورا ٹبر ساتھ جائے گا؟ امین خان نامی شخص نے کہا کہ  شرم کی بات ہے کہ ایک اشتہاری کی بیویا سٹیٹ پروٹوکول میں کیسے  ملک کی نمائندگی کرسکتی ہے ؟

خان ہمایوں نامی صارف نے زینب سلیمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں۔ ریاست کی نمائندگی ایک خاندانی تقریب کی طرح ہے۔

متعلقہ تحاریر