برطانوی ماڈل کا آئمہ بیگ پر سابق منگیتر شہباز شگری کو دھوکا دینے کاالزام
گلوکارہ نے میرے بوائے فرینڈ قیس احمد کیلیے اپنے منگیتر کو دھوکا دیا، دونوں نے دبئی میں چھٹیاں بھی ساتھ گزاریں، برطانوی ماڈل طلولہ مائر نے آئمہ اور قیس کی نازیبا واٹس ایپ چیٹس اور آڈٰیو کال لیک کردی، قیس احمد نے ریپ کا الزام لگانے پر آئمہ کو برا بھلا کہا

برطانوی ماڈل طلولہ مائر نے پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا جنسی اسکینڈل بےنقاب کرتے ہوئے ان پراپنے سابق بوائےفرینڈ پاکستانی فلم ساز قیس احمد کیلیے اداکار شہبازشگری کو دھوکا دینے کاالزام عائد کردیا۔
برطانوی ماڈل نےبطور ثبوت قیس احمد اور آئمہ بیگ کی واٹس ایپ پیغامات کے اسکرین شارٹس اور واٹس ایپ کال کی وڈیو بھی شیئر کردی۔برطانوی ماڈل کے انکشافا ت کے بعد ٹوئٹر پر آئمہ بیگ کے نام کا ہیش ٹیگ ٹرینڈنگ میں آگیااور میمز کی بھی بھرمار ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
آئمہ بیگ کو ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانا مہنگا پڑگیا،اثاثے منجمد
گلوکارہ آئمہ بیگ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں
طلولہ مائر نے الزام عائد کیا ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ کے ان کے سابق بوائے فرینڈ فلمساز قیس احمد سے تعلقات ہیں جس کے باعث انہوں نے شہبازشگری سے منگنی توڑ ی ہے۔
طلولہ مائر نے الزام عائد کیا ہے کہ آئمہ بیگ نے ان کا انسٹاگرام اکاؤنت معطل کرادیا ہے جس کے باعث انہوں نے عارضی انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے۔مائر نے اپنے نئے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوریز میں مختلف اسکرین شارٹس اور وڈیوز بھی جاری کی ہیں۔
مائر نے اپنی اسٹوریز میں کہا کہ ان کے ایک پاکستانی فلم ساز قیس احمد کے ساتھ تعلقات تھے جس نے آئمہ بیگ کے لیے انہیں دھوکہ دیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ قیس احمد نے بخوشی اپنی دھوکا دہی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پاکستان کی معروف گلوکاروں میں سے ایک کو ڈیٹ کر رہا ہے۔
طلولہ مائر نے آئمہ بیگ پر قیس احمد کے ساتھ دبئی میں چھٹیاں گزارنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ گلوکارہ نے قیس احمد کیلیے ہوائی جہاز کا ٹکٹ بھی خریدا تھا۔
مائر نے الزام لگایا کہ قیس احمد نے نہ صرف اس سے بلکہ تعلقات میں رہنے والی کچھ دوسری پاکستانی لڑکیوں سے بھی پیسے چرائے اور یہ رقم 20ہزار ڈالر بنتی ہے۔
In a shocking turn of events where Aima Baig & Shahbaz Shigri called it quits, British model Taloulah Mair exposed her ex-BF Qes Ahmed, having an affair with Aima Baig.
Oh and Aima’s Rape accusations?
WTH is going on? pic.twitter.com/5ciZcWDAfR
— Fiza Ali (@Merc_Gone_Dark) September 20, 2022
طلولہ مائر نے اپنی ایک وڈیو میں آئمہ بیگ پر ریپ کارڈ استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”آئمہ اپنے تعلقات کے حوالے سے مسلسل جھوٹ بولتی رہے ، یہاں تک کہ میں نے اسے بتایا کہ مجھے ان دونوں کے ساتھ قیام کرنے کا بھی علم ہے تو اس نے کہا کہ ہاں ہم نے ساتھ قیام کیا ہے لیکن میں (آئمہ) اس کے ساتھ نہیں سوئی، اس نے مجھے ریپ کیا ہے۔“
طلولہ مائر نے کہا کہ” اس کے باوجود کہ میں اپنے سابق بوائے فرینڈ کو پسند نہیں کرتی لیکن اس نے آئمہ کا ریپ نہیں کیا جس کا ثبوت موجود ہے“۔برطانوی ماڈل نے بطور ثبوت ایک وڈیو دکھائی جس میں قیس احمد انکی موجود گی میں واٹس ایپ کال پر گفتگو کے دوران ریپ کا الزام لگانے پر آئمہ بیگ کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔
وڈیو میں قیس احمد کو واٹس ایپ کال پر آئمہ بیگ کویہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ” تم نے خود کو بے قصور ثابت کرنے کیلیے اسے ریپ کا نام دیدیا، تمہاری ہمت کیسے ہوئی ؟ تم خود کو بے قصور ثابت کرنے کیلیے ریپ کارڈ کھیل رہی ہو۔“ طلولہ مائر کی جانب سے شیئر کردہ واٹس ایپ پیغامات کے اسکرین شارٹس میں قیس احمد اور آئمہ بیگ کے درمیان نازیبا پیغامات کا تبادلہ بھی دیکھاجاسکتا ہے۔

سوال و جواب کے ایک سیشن میں کسی نے مائر سے پوچھا کہ وہ اتنا یقین سے کیسے کہہ سکتی ہیں کہ آئمہ بیگ شہبازشگری کی منگیتر رہتے ہوئے قیس احمد کو ڈیٹ کررہی تھیں؟

جس کے جواب میں برطانوی ماڈل نے شگری کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا اسکرین شاٹ منسلک کیا جس میں اداکارنے ماڈل سے آئمہ بیگ کی بے وفائی ثابت کرنے کیلیے انہیں اسکرین شارٹس بھیجنے کا کہا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کی افواہوں کی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصدیق کی تھی۔
گلوکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اس شخص کے ساتھ گزارے گئے اچھے لمحات کی وجہ سے اس کا احترام کرتی ہوں، اکثر اوقات ہم سے کچھ غلطیاں ہو جاتیں ہیں جن کی کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے۔انہوں نے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ سب کے سوالوں کا یہی جواب ہے کہ ہماری راہیں جدا ہوچکی ہیں۔









