پاکستان سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے دنیا اس کی مدد کرے، امریکی صدر جوبائیدن

صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے موسمیاتی اور تغیراتی کے خطرات پوری دنیا کے لیے ہیں، زمین کو بچانے کے لیے گرین انرجی پلان ترتیب دینا ہوگا۔

امریکی صدر جوبائیدن نے کہا ہے کہ پاکستان کا بیشتر حصہ سیلاب کی وجہ سے ڈوبا ہوا ہے ، عالمی برادری مدد کرے ۔ پاکستان کو اس وقت دنیا کی مدد کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا موسمیاتی اور تغیراتی کے خطرات پوری دنیا کے لیے ہیں۔ زمین کو بچانے کے لیے گرین انرجی پلان ترتیب دینا ہوگا.

یہ بھی پڑھیے

مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے 20 سال بعد عرب پیس انیشیٹو کا اہم اجلاس 

کرناٹک کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش کی قران اور بھگودگیتا سے متعلق انوکھی منطق

صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے امریکی تاریخ کے سب سے بڑے پیکج کا اعلان بھی کیا۔ موحولیاتی تبدیلی کی قیمت انسانیت کو چکانا پڑ رہی ہے۔ معاشی بہتری لانے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا امریکا اپنی سرزمین اور دنیا بھر میں جمہوریت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے ، روس نے یوکرین پر جنگ اس کی خودمختاری ختم کرنے کےلیے مسلط کی ، دنیا کی طرح یوکرین کو بھی اپنی خودمختاری قائم رکھنے کا حق حاصل ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یوکرین پر روس کے حملے سے دنیا بھر میں مہنگائی بڑھی ، روس کو توانائی بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ دنیا بھر سے بڑے ہتھیار میں کمی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں سے مل کر روس کو قیمت چکانے کے لیے کوشش کرے گا۔ روس نے بےشرمی سے یوکرین پر حملہ کیا۔

ان کا کہنا تھا مشرق وسطی میں امن کے لیے دو ریاستی فارمولے کا آگےبڑھانا ہوگا۔ امریکی فوری طور پر روس یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔ پیوٹن غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے  ہوئے جوہری حملے کی دھمکی دی ہے۔

متعلقہ تحاریر