آئما بیگ اور قیس احمد کا وضاحتی بیان ، سیکس اسکینڈل کی تردید سے گریز

میں نے کبھی بھی کامل ہونے کا دعویٰ نہیں کیا، لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں ہے کہ میں  ویسی ہی ہوں جیسا مجھے پیش کیا جارہا ہے، گلوکارہ: قیس احمد نے سابقہ گرل فرینڈ کو نفسیاتی مریض قراردیدیا، 10 ہزار یورو بھتہ لینے کا الزام بھی عائد کردیا

گلوکارہ آئما بیگ نے برطانوی ماڈل کی جانب سے عائد کردہ الزامات پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے جنسی اسکینڈل سے متعلق  کسی تردید سے گریز کیا ہے ۔ البتہ آئما بیگ کے سیکس اسکینڈل کے مرکزی کردار فلمساز قیس احمد نےکہا ہے کہ ان کی سابقہ فرل فرینڈ نے رقم ہتھیانے کیلیے ان پر الزامات عائد کیے ہیں۔

آئما بیگ نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ  میں کبھی بھی کسی ڈرامے کا حصہ بننے والی نہیں رہی۔ نہ ہی میں کسی کی کردار کشی کرنے والی ہوں اور نہ اب کروں گی کیونکہ میں ایسی انسان نہیں ہوں اور جو بھی مجھے جانتا ہے وہ اس بات کی ضمانت دے سکتا ہے۔

 یہ  بھی پڑھیے

برطانوی ماڈل کا آئمہ بیگ پر سابق منگیتر شہباز شگری کو دھوکا دینے کاالزام

”کوئی تو کھڑا رہے آج“، آمنہ الیاس کا پابندی کا شکار اشتہار پھر وائرل

انہوں نے کہاکہ عزت ہرانسان کا حق ہے چونکہ انٹرنیٹ صارفین  از خود عدالت اور جج بن جاتے ہیں لہٰذا آپ اپنی رائے رکھنے کا حق رکھتے ہیں لیکن میری گزارش ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی رائےکہانی کے مکمل تناظر اور پیش کردہ  ثبوت  کی درستی اور صداقت سے رہنمائی کرتی ہے بصورت دیگر کوئی عورت یا مردغیبت اور ہراسانی سے  محفوظ نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں اتنی چیزوں سے گزری ہوں کہ میں موجودہ صورتحال کا مقابلہ کرسکتی ہوں، میں صرٖ ف ایک ہی چیز کے ساتھ واپس آؤں گی جسے میں دنا بھر میں پھیلاتی ہوں اور وہ ہے میری موسیقی۔

 آئما بیگ نےمزید کہا کہ  مجھے جس چیز سے تشویش ہے وہ یہ ہے کہ اگرچہ میں سمجھتی ہوں کہ  یہ سب  بہت سے لوگوں کے لیے تفریح کے حصول کا ذریعہ ہوسکتا ہے لیکن ذہن میں رکھیں کہ یہ معاشرے کو زہر آلود کرتاہے اور انٹرنیٹ کو ہر کسی کیلیے  خاص طور پر خواتین کے لیے بہت غیر محفوظ بناتا ہے، آج میں نشانہ بنی ہوں کل آپ بھی بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واضح طور پر یہ میرے لیے آسان وقت نہیں ہے، اپنے آپ کوایک لمحے کیلیے  میری جگہ رکھ کر  دیکھیں۔ میں نے کبھی بھی کامل ہونے کا دعویٰ نہیں کیا، لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں ہے کہ میں  ویسی ہی ہوں جیسا مجھے پیش کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ براہ کرام یاد رکھیں کہ  عوامی شخصیات بھی انسان ہیں  اور اس کے ساتھ عدالت کے خواتین و حضرات میں اپنا کیس یہیں چھوڑتی ہوں۔

دوسری جانب فلمساز قیس احمد نے بھی اپنی سابقہ گرل فرینڈ پر کے الزامات پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے انہیں نفسیاتی مسائل میں مبتلا قرار دیدیا۔

قیس احمدنے اپنے بیان میں اپنی سابقہ گرل فرینڈ طلولہ مائر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات سے آگاہ کیا گیا ہے کہ میرے ماضی کی ایک عورت میرے بارے میں کچھ غیر معیاری باتیں کر رہی ہے۔ اس نے مجھ پر   چوری   کا الزام لگایا ہے اور وہ سیاق و سباق سے عاری   اسکرین شاٹس اور جھوٹے حقائق کی بنیاد پر لوگوں کو گمراہ کررہی ہے۔

انہوں نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ پر الزام لگاتے ہوئے مزید لکھا کہ وہ رواں سال کی ابتدا میں بھی ایسے ہی الزامات لے کر میرے کلائنٹس کے پاس پہنچ گئی تھی  ۔ اس کے بعد اس نے مجھ سے اسے 10ہزار  یورو ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور اپنے خاندان کے مشورے پر کافی مایوسی کے بعد میں نے سکون  حاصل کرنے کے لیے اسے پیسے ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

قیس احمد نے مزید الزام عائد کیا کہ  اس خاتون کو کبھی نوکری نہیں ملی،وہ پچھلے کچھ سالوں سے شوگر ڈیڈیز  کے ساتھ رہتی ہے یہاں تک کہ جب ہم ساتھ تھے تو وہ اس وقت بھی یہ کام کررہی تھی ۔

انہوں نے لکھا کہ  مائر ذہنی صحت کے شدید مسائل سے دوچار ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے،وہ بہت کچھ  برداشت کر رہی ہے لہذا یہ رویہ سمجھ میں آتا ہے، تاہم  میں صرف بیٹھ کر اس بکواس کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ اس نے مجھ سے   10 یورو کا بھتہ لیا، انتہائی نسل پرستانہ تبصرے کیے، پورے تعلق کے دوران  مجھ سے دھوکہ کیا اور مجھ پر   مذکورہ بالا تمام کام کرنے کا الزام عائد کردیا۔

انہوں نے الزام عائد کیاکہ وہ مجھ سے ہتھیائی ہوئی رقم خرچ کرچکی ہے  اور ا ن دنوں بیروزگار ہے،میں اس کے ساتھ کھڑا نہیں رہوں گا، میں اس وقت تک قانونی کارروائی نہیں کروں گا جب تک اس کی ذہنی صحت کا جائزہ نہیں لیا جاتا۔

متعلقہ تحاریر