ٹیلی تھون سے جمع 13 ارب روپے گھروں کی دوبارہ تعمیر میں لگانے کا اعلان
چیئرپرسن پنجاب احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ عمران خان کی ٹیلی تھون سے 13 ارب روپے جمع ہوئے جس سے سیلاب میں تباہ ہونے والے گھروں کی دوبارہ تعمیرکی جائے گی جبکہ متاثرین میں نقد رقوم بھی تقسیم کی جائے گی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت ڈیٹا اکھٹا کررہی ہے
تحریک انصاف کی سینیٹرڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی ٹیلی تھون سے جمع ہونے والی تمام تر امدادی رقوم سیلاب سے تباہ ہونے والے گھروں کی دوبارہ تعمیر میں لگائی جائے گی ۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں چیئرپرسن پنجاب احساس پروگرام ڈاکٹرثانیہ نشتر نے بتایا کہ چیئرمین عمران خان کی ٹیلی تھون سے جمع ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کے گھروں کی بحالی کے کاموں میں صرف کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کی ٹیلی تھون سے موصول ہونے والی رقوم کی تفصیلات میڈیا سے شیئر
انہوں نے بتایا کہ ٹیلی تھون سے جمع رقوم سیلاب متاثرین میں نقد امداد کے طور پر تقسیم کی جائے گی ۔ اس حوالےسے شفافیت بہت اہم ہے جس کے لیے ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے ۔
Since funds from the @ImranKhanPTI telethon will be used as cash compensation for houses damaged/destroyed, systems, safeguards & transparency are crucial. @UrbanUnitGop @PdmapunjabO & Gov of KPK are geotagging, collecting data for every damaged home pic.twitter.com/ZzMHPwWB7w
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) September 21, 2022
سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پی ٹی آئی کی کمیٹی کی سربراہ نے بتایا کہ امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے اربن یونٹ اور پی ڈی ایم اے کے اتھ ملکر خیبر پختونخوا اور پنجاب میں امدادفراہم کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے تباہ ہونے والے گھروں کا ڈیٹا پی ڈی ایم اے پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت جیو ٹیگنگ کررہی ہے جبکہ اس حوالے سے ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جارہا ہے ۔
CEO @UrbanUnitGop M. Omar Masud ensured full support to government for the purpose. Sr. Management of Unit including Urooj Khan, Naveed Ahsan & Memoona Arslan Bhatti attended meeting. @GovtofPunjabPK @CMShehbaz @PdmapunjabO @pid_gov @ndmapk @punjab_dgpr @KPGovernment @lgcdpunjab pic.twitter.com/otvPKHjhGI
— The Urban Unit (@UrbanUnitGop) September 20, 2022
دوسری جانب اربن یونٹ کے چیئرمین محمد عمر مسعود نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اپنی مکمل خدمات فراہم کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اربن یونٹ حکومت پنجاب کے ساتھ ملکر سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ڈیٹا اکٹھا کر ہی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں کی سٹیلائٹ تصاویر بھی جمع کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ٹیلی تھون کے ذریعے 13 ارب روپے فنڈ جمع کیا ہے ۔
چیئرپرسن پنجاب احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ امدادی رقوم کی وصولی کا تمام ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے اور پی ڈی ایم کی اے امدادی سے مستحقین تک شفاف طریقہ کار کے ذریعے چلایا جائے گا۔