ٹی ایل پی نے فرانسیسی صدر سے ملاقات کو وزیر اعظم اور وزیرخارجہ کی غلطی قرار دیدیا

تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی نے وزیراعظم شہبازشریف کی فرانسیسی صدر رایا نوافل میکرون سے ملاقات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہاز شریف نے اپنے آپ کوعمران خان کا جانشین ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے

تحریک لبیک پاکستان کے امیرحافظ سعد حسین رضوی نے نیو یارک میں وزیراعظم شہبازشریف کی فرانسیسی صدر نوافل میکرون سے ملاقات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہاز شریف نے اپنے آپ کوعمران خان کا جانشین ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔

سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے فرانسیسی صدر نوافل میکرون سے ملاقات کرکے اپنے آپ کو عمران خان کا جانشین ثابت کیا ہے ۔

 یہ بھی پڑھیے

آئندہ ٹی ایل پی کی حمایت کے بغیر کوئی حکومت نہیں بنے گی، علامہ سعد رضوی

ان کاکہنا تھا کہ شہباز شریف مت بھولیں کہ مسلمان اپنی زندگی میں بھوک و پیاس اور مہنگائی تو برداشت کر سکتا ہے لیکن نبی ﷺ کی شان اقدس میں گستافی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر ملعون میکرون گستاخ رسول ہے۔ میکرون سے رابطہ رکھنے پر اتفاق کرنا شہباز شریف کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا۔

ٹی ایل پی کے سربراہ کا کا کہنا تھا کہ ایسے ٹھوس اقدام کرنا ہوں گے جس سے یورپ سمیت پوری دنیا کے  گستاخوں کو احساس ہو کہ نبی ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی  کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے۔

سعد رضوی نے کہا کہ ہم پہلے بھی یہی کہتے تھے کہ مغرب کی غلامی میں تمام لبرل سیاستدان ایک جیسا رویہ رکھتے ہیں ۔ اس پر ان میں کوئی اختلاف بھی نہیں ہوتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مسلمان اپنے نبی ﷺ کی حرمت پر جان بھی قربان کرسکتے ہیں اورتحریک لبیک پاکستان کی پوری قیادت، کارکنان اور عاشقان رسول اپنے آقا خاتم النبین ﷺ کی عزت وبا موس پر اپنی ساری نسلیں قربان کرنے کو ہمہ وقت تیار ہیں ۔

متعلقہ تحاریر